منقبت در شان حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ

از: سید خادم رسول عینی

حیدر کے بعد کس کی خلافت؟ حسن کی ہےبعد علی ہے کس کی امامت؟ حسن کی ہے

خوشیاں منا کے زیست کو پرنور کیجیےچاروں طرف ہے نور ، ولادت حسن کی ہے

شفقت ، عطا تھے منسلک ان کی صفات سےتاریخ میں رقم یوں سخاوت حسن کی ہے

سرکار دوجہاں نے رکھا نام ان کا خودکس طرح معتبر یہ سعادت حسن کی ہے

ظاہر ہوا یہ چشم محبت پہ دیکھیےہر سمت روشنیء ولایت حسن کی ہے

کرتے ہیں ایک پل میں وہ حل مشکلات کاکس طرح خوب تر یہ ذہانت حسن کی ہے

صلح مبین آپ نے کی قوم کے لیےدنیا نے دیکھی، دینی سیاست حسن کی ہے

راضی ہیں اس سے شاہ زمن ، راضی ہے خداحاصل اگر کسی کو حمایت حسن کی ہے

اصلاح کر رہے ہیں بہت عمدگی کے ساتھکس طرح" عینی "نیک یہ عادت حسن کی ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

حضرت علی کا عشق رسول
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز