افتخار اہلِ حق آبروے دین وملت اولین مجاہدین اسلام اور شہیدان راہ وفا کو خراج عقیدت
17 رمضان المبارک یوم بدر

جہادِ راہِ حق میں ہیں مقدّم تین سو تیرہقیامت تک ہیں شانِ دینِ اکرم تین سو تیرہ

مقامِ بدر میں، اسلام کی عظمت بچانے کوکفن باندھے تھے اصحاب معظم تین سو تیرہ

ہمارےدین ومذہب کے نشاں سب مٹ چکے ہوتےنہ لہراتے اگر ملت کا پرچم ، تین سو تیرہ

نصابِ عزم و ہمت ، اُن کی طرز جانثاری ہےکہ تھا مرنا گوارہ ، پر نہ تھے خَم تین سو تیرہ

محبت آشنائ آج تک ہے لا جواب انکیہیں اب بھی افتخارِ بزم آدم تین سو تیرہ

صحابہ میں الگ ہی شان ہے بدری صحابہ کیہوئے ہیں مرتبے میں سب سے اعظم تین سو تیرہ

کہا سرکار نے "جسکو بھی جانا ہے چلا جائے"تو بولے یک زباں ہوکر، وہ باہم تین سو تیرہ

نہیں ہیں قوم موسیٰ کی طرح ہم بیٹھنے والےتری ناموس پر ، قربان ہیں ہم تین سو تیرہ

جفا کی آنچ ، ہرگزآپ تک آنے نہیں دینگےرہینگے ساتھ ہم ، تا آخری دم تین سو تیرہ

اُنہیں اللہ نے ایسی جواں مردی عطا کی تھیقسم کھائ ، لڑینگے یوں ہی پیہم تین سو تیرہ

مدارِشوکت اسلام ہیں ، قربانیاں اُن کییقیناً ہیں سُتونِ دینِ محکم تین سو تیرہ

خدانے انکو "لاخوفٌ" کے ایسے تاج بخشے ہیںرہیں گے تا ابد مسرور و بے غم تین سو تیرہ

اب اُنکے بحرِہستی میں ہیں دائم نورکی موجیںبقاےحق کےجلوؤں میں ہوے ضَم تین سوتیرہ

ہلالِ لازوال ان کو کیا عشق رسالت نےکسی آندھی سے اب ہونگے نہ مَدَّھم تین سو تیرہ

مقام بدر پہلا کربلا ہے ، حق پرستوں کاسدا ہیں کاروانِ دیں کے ہمدم تین سوتیرہ

چمک اٹھتا ہے دل، جس وقت اُنکی یاد آتی ہےکہ ہیں ایماں کے خورشید مکرم تین سو تیرہ

ہے اعداے نبی سے جنگ انکی آج بھی جاریہراک دشمن پہ ہیں تاحشر برہم تین سو تیرہ

فریدی انکی جرأت کو فرشتوں نے سلامی دیبراےحق، ہوئے ایسے مُنظَّم تین سو تیرہ

ازقلم: سلمان رضا فریدی مصباحی بارہ بنکوی مسقط عمان

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 59 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 49 ویوز