بدلتا نہیں عشق کا فیصلہ

ظلم کے خاتمے اور اسلام کے تحفظ کا مکمل نصاب ’’غَزْوۂ بَدْر‘‘………..بموقع: یومِ بدر ۱۷؍رمضان المبارک،ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی ، نوری جامع مسجد مدینۃ العرفان مسقط عمان

صدا حق کی ایسی اُٹھی بَدْر سےمَچی کفر میں کَھلبلی بَدْر سے

مسلماں ہیں جس سے حرارت پَذیرملی ایسی زندہ دلی بَدْر سے

جو ہے سرفروشی کا اعلیٰ نصابوَفا نے وہ چاہت لکھی بَدْر سے

بدلتا نہیں عشق کا فیصلہمحبت نے آواز دی بَدْر سے

شجاعت کا پیمانہ ، ہمت کے جامشہیدوں نے مَے ایسے پی بَدْر سے

ہتھیلی پہ جاں اور سر پر کفنملا جذبۂ آہنی بدر سے

یہاں حوصلے ولولے پلتے ہیںہے دل کو نئی زندگی بَدْر سے

نِڈَر کرتا ہے کُشت و خوں کا سفردلیری کی ہے روشنی بَدْر سے

کہا رب نے" لَا تَھِنُوا ، لَا تَحزَنُوا "مِلی نُصرتوں کی خوشی بَدْر سے

محبت ہے سب کچھ لُٹانے کا نامیہ کہتا ہے عشقِ نبی ، بَدْر سے

تم اُٹھّو گے تو ساتھ دے گا خداسبق مل رہا ہے یہی بَدْر سے

ہے ڈرنے لَرَزنے سے سارا زَوالسُنو ! نعرۂ آگہی ، بَدْر سے

وہی سَر بلندی کا دستور ہےرَوِش جو صحابہ نے دی بَدْر سے

لڑے متحد ہوکے جرأت کے ساتھڈگر غظمتوں کی کھلی بدر سے

جو قائد ہیں وہ آگے آگے چلیںکہ لیں پرچمِ رہبری بَدْر سے

جیالوں کو دیتی ہے تازہ اُمنگہے اسلام کی بَرتری بَدْر سے

گھروں سے اُٹھو، عزم و ہمت کے ساتھیہ آواز ہے آرہی بَدْر سے

اگر چاہتے ہو عروج و کمالچلو ہم جُڑیں آج ہی بَدْر سے

کریں کس طرح ظلم کا سامناچلو سیکھ لیں ہم سبھی بَدْر سے

یہی اب کے بوجہل کا ہے علاجاُٹھو لے کے ہمت اُسی بَدْر سے

فریدی اُسی میں ہے ملت کا اَوجوہی خٗو ، جو ہم کو مِلی بَدْر س

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز