منقبت در شان مولائے کائنات کرم اللہ وجہ الکریم

خلیفہ چہارم، داماد رسول، شوہر بتول، والد حسنین کریمین، امیر المومنین، خلیفۃ المسلمین، باب العلم، شیر خدا، اسد اللہ الغالب، امام المشارق و المغارب، حیدر کرار، حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہ الکریم

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

ہاں وہی شیر خدا مولا علی مشکل کشاجو فاتح خیبر ہوا مولا علی مشکل کشا

باب علم مصطفیٰ مولا علی مشکل کشاہے ہمارا رہنما مولا علی مشکل کشا

مظہر خیر الوری مولا علی مشکل کشاپرتوے نور خدا مولا علی مشکل کشا

ساری مشکل ٹل گئی ہے نام سے تیرے شہاجبکہ میں نے یہ کہا مولا علی مشکل کشا

واہ واہ کہ جس کے مولا سید ابرار ہیںاس کا مولا تو ہوا مولا علی مشکل کشا

تیرے در سے کوئی بھی سائل نہیں خالی گیاسب کو ہے تونے دیا مولا علی مشکل کشا

تو ہے سردار ولایت تیری اونچی شان ہےرتبہ ہے تیرا جدا مولا علی مشکل کشا

تیری زد میں جو بھی آیا وہ کبھی نہ بچ سکاوار جب تونے کیا مولا علی مشکل کشا

مچ گیا کہرام کانپی کفر کی سب وادیاںرن میں جب تو آگیا مولا علی مشکل کشا

ہے ضرورت آج ہم کو آپ کے تلوار کیزور ظالم بڑھ گیا مولا علی مشکل کشا

جب نماز عصر انکی ہوگئی شاہد قضاڈوبہ سورج پھر گیا مولا علی مشکل کشا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی

منقبتِ پاک در شانِ مولی علی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم

حضرت علی کا عشق رسول
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 86 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 59 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 53 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 49 ویوز