شبِ قدر آئی

فضا جگمگائ ، شبِ قدر آئیہے روشن خدائی ، شبِ قدر آئی

عزیز و اقارب گلے مل رہے ہیںمبارک ہو بھائی ، شب قدر آئی

خداکی عنایت کےبکھرے ہیں جلوےخوشی سب پہ چھائ شب قدر آئی

فرشتوں کو روح الامیں لیکے اترےصدا یہ لگائی ، شب قدر آئی

معافی کےگُل دےکے رشتے نبھاؤبُھلادو لڑائی ، شب قدر آئی

کہا رب نے " مِن کلِّ امرٍ سلٰمُُ "بڑا فیض لائ ، شب قدر آئی

یہ وہ پیاری شب ہے کہ جسکی فضیلتنبی نے بَتائی ، شبِ قدر آئی

بدوں کو بھی اِس رات نیکی کے صدقےملی پارسائی ، شب قدر آئی

مبارک سلامت کے گونجے ترانےسبھی کو بدھائی، شب قدر آئی

کرم کی مسرت سے معمور ہے دلبھری غم کی کھائی، شب قدر آئی

ندامت کے اشکوں سےنیکوں کی منزلبدوں نے بھی پائ ، شب قدر آئی

مسلماں کی حالت پہ رحم و کرم کراے مولیٰ دہائی ، شب قدر آئی

عطا پر عطا دیکھ کر اے فریدیطلب مسکرائی ، شبِ قدر آئی

نتیجہ فکر: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز