سب نے ہی تہنیت ہم کو دی عید کی
<p>اے خدا دیکھ تو بیکسی عید کیکس قدر مضمحل ہے گھڑی عید کیہر برس جو ہوا کرتی تھی عید کیاب کے غائب ہے وہ دلکشی عید کیدھن میں ہو آدمی آدمی عید کیکاش کہ رقصاں ہو زندگی عید کیاے خدا اس تفکر سے دیدے نجاتچھین لی جس نے ہم سے خوشی عید کیچاند سورج نے غنچوں نے اور پھولوں نےسب نے ہی تہنیت ہم کو دی عید کیکس قدر سونی سونی ہے آمد خداتیری انعام میں دی ہوئی عید کیجس کا شدت سے کرتے تھے ہم انتظارآ گئی آ گئی و ہ گھڑ ی عید کیدل سے دل بھی ملیں اِن گَلوں کی طرحکا ش کہ لاج رکھ لیں سبھی عید کیجب و ہ آ کر ہمار ے گلے لگ گئےہو گئی پھر خوشی دو گنی عید کیدشمنوں کو بھی بڑھ کر لگائے گلےکہ روایت ہے بس اک یہی عید کیمیرے گھر آج تشریف لائے ہیں وہبڑھ گئی اور بھی دلکشی عید کیجیسی اب کے ہے کی مفلسی نے مریدیکھی حالت نہ ایسی کبھی عید کیکوئی محروم رہنے نہ پائے ’’ذکی‘‘آؤ آپس میں بانٹیں خوشی عید کی</p>
<p>ازقلم: ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج، بارہ بنکی،یوپی،بھارت</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز