کیسے منائیں عید

ملت کی حالت زار پر یہ اشعار نہیں آنسو ہیں جو بے ساختہ نکل پڑے،اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم فرمائے۔

حالت ہماری زار ہے ، کیسے منائیں عیددل پر غموں کا بار ہے کیسے منائیں عید

ساری مسرتوں کی ہے بنیاد ، اتحادملت میں انتشار ہے کیسے منائیں عید

اسلام کو مٹانے کی جاری ہیں سازشیںظالم کا اقتدار ہے کیسے منائیں عید

بڑھتی ہی جارہی ہیں مسلماں پہ سختیاںچاروں طرف سے وار ہے کیسے منائیں عید

ہیں اہل حق پہ سازش وظلم وستم کے تیرجاری لہو کی دھار ہے کیسے منائیں عید

پردہ عِناد کا ہے عدالت کی آنکھ پرمومن ہیں ، تختِ دار ہے کیسے منائیں عید

الحاد نے بچھادییے ہر سمت اپنے جالاور نوجواں شکار ہے کیسے منائیں عید

تہذیبِ نو سے دخترِ ملت ہے بے ردابے شرمی کا غبار ہے کیسے منائیں عید

اپنے عراق و شام و فلسطیں لہو ہوئےملک یمن نَزار ہے کیسے منائیں عید

قبضہ ہے آج قبلۂ اول پہ غیر کاامت یہ دلفگار ہے کیسے منائیں عید

جو پاسباں حرم کے ہیں غدار دیں ہیں وہسب پر یہ آشکار ہے کیسے منائیں عید

عیسائ اور یہودی ہیں قابض حجاز پردشمن ہی رازدار ہے ، کیسے منائیں عید

اپنوں کی ہی کمی ہےتو غیروں کو کیا کہیںدامن ہی تار تار ہے کیسے منائیں عید

یارب تو بھیج کشتئ ملت کا ناخدابھاری یہ انتظار ہے ، کیسے منائیں عید

اَسلاف جس کو لائے خزاں سے گزار کرپَژمُردہ وہ بَہار ہے، کیسے منائیں عید

ملتی تھیں کَل جہاں پہ فریدی ! مسرتیںاب ظلم کا دیار ہے کیسے منائیں عید

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، مسقط عمان

نَزار … کمزور… ناتواں

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز