سچے مسلمان کی عید
<p>ایک سچے مومن کی عید کیسی ہونی چاہیے، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اہم پیغام قوم کے نام</p>
<p>غریبوں کی نصرت مری عید ہےیتیموں پہ شفقت مری عید ہےمرا کام ہے راحتیں بانٹناخلائق سے الفت مری عید ہےنبی نے عطا کی یہ طرز حیاتمعافی ، مُرَوَّت مری عید ہےاندھیرے دلوں میں اجالا کروںیہ کوشش یہ محنت مری عید ہےپڑوسی سے رہتاہوں میں باخبرکہ ان کی مَسرت مری عید ہےنئے کپڑے کوئ ضروری نہیںخطا سے طہارت مری عید ہےکروں غم کے ماروں کی چارہ گریکہ تقسیمِ راحت مری عید ہےرضاۓ الٰہی کی ہردم تلاشعبادت ، ریاضت مری عید ہےنہیں صرف رمضان تک میری حدہمیشہ اطاعت ، مری عید ہےرہے مومنوں میں سدا اتحادپیامِ اُخوَّت ، مری عید ہےسبھی اہلسنت کا میں خیر خواہسبھی کی اعانت مری عید ہےستم اہلِ باطل کریں مجھ پہ لاکھسدا استقامت ، مری عید ہےبلالی ہوں میں اورحسینی ہوں میںشجاعت ، شہادت مری عید ہےشب و روز ہے فکرِ ملت مجھےکہ دیں کی اشاعت مری عید ہےچلو آو ! مل کر عبادت کریںکہ نیکی کی دعوت مری عید ہےسبھی متحد ہوں تو بن جاے کامیہ رَبطِ جماعت مری عید ہےنبی کی وفا میں گزرتے ہیں دنکہ تعمیلِ سنت مری عید ہےاگر رد ہوۓ ہیں تو مجھ کو وعیدعمل کی اجابت مری عید ہےنہ ہو کوئ احساس ، تو میں ہلاکخطا پر ندامت ، مری عید ہےمیں بچتاہوں جھوٹےسےاور جھوٹ سےفروغِ صداقت مری عید ہےبَتانے سے پہلے عمل بھی تو کرکہ خود کو نصیحت مری عید ہےفریدی خلوصِ جگر یونہی رکھیہ رنگِ طبیعت مری عید ہے</p>
<p>ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، مسقط عمان</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز