Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

مدارس کی حفاظت کے لئے لائحہ عمل تیار کیجئے

تعلیم
📅 09-05-2022 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>تحریر: افتخار احمد قادری برکاتیکریم گنج،پورن پور،پیلی بھیت،مغربی اتر پردیشiftikharahmadquadri@gmail.com</p>
<p>فرقہ پرست طاقتوں اور آر ایس ایس ذہنیت رکھنے والوں کی نظر سے مدارس اسلامیہ، مساجد و خانقاہوں وغیرہ کی اہمیت کس طرح اوجھل ہو سکتی ہیں، جہاں سے علم کے چشمیں پھوٹتے ہیں- اسلامی تحریکات و احیاء دین کے شعور کو بیدار کیا جاتاہے- عام مسلمان دینی و عصری تعلیم کی طرف راغب ہوتا ہے، جہاں ان میں ایک نئی روح پھونکی جاتی ہے، یہیں سے دعوت وتبلیغ کی سرگرمیاں پورے آب و تاب کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہیں- یہیں سے عزم و حوصلہ میسر آتا ہے کہ کس طرح زراعت و حرفت،صنعت و تجارت کی طرف پیش قدمی کریں اور اس میں درپیش مسائل سے عہد برآں ہونے کی ہمت و خوداعتمادی انہیں تعلیمی اداروں مدارس، مساجد و خانقاہوں سے ملتی ہے- اور یہیں قائد و رہنما پیدا ہوتے ہیں،جو پوری ملت اسلامیہ کا رخ احکام شرعیہ کے مطابق متعین کرتے ہیں- لہٰذا ضروری ہوجاتا ہے کہ ان پر روک لگا کر مسلمانوں کو مزید مفلوج و معزور کیا جائے- آئے دن کسی نہ کسی مدرسے کو یہ فرقہ پرست اپنی چال سے اس پر بلڈوزر چلوا رہے ہیں- سوچنے کی بات یہ ہے ابھی تک کئی مدارس کو توڑا جاچکا ہے الجامعتہ الشرفہ پر بھی ان کا بلڈوزر چل چکا ہے مگر بااثر علماء، مسلم قائدین اس پر پوری طرح سے خاموش ہیں احتجاج تو کجا کچھ بولنے تک کے لئے تیار نہیں ہیں شاید انہیں خوف ہے کہ کہیں ہماری خانقاہ یا مدارس کا نمںر نہ آجائے خدارا اپنی اس خاموشی کو توڑئے مدارس و مساجد کی چہار دیواری سے نکل کر دین کے مضبوط قلعوں کی حفاظت کے لئے کوئی لائحہ عمل تیار کیجئے ورنہ کوئی وعید نہیں کہ کل بابا جی کا بلڈوزر آپ کی خانقاہ یا مدارس پر دستک دے دے پھر کیا کریں گے- اصل میں ہمارے علماء سیاست میں نکلنا نہیں چاہتے نہ سیاسی معاملات میں بولنا پسند کرتے ہیں اسی بنیاد پر طبقہ علماء کی نسبت یہ مشہور کر دیا گیا ہے کہ یہ سیاست سے قطعی نابلد ہیں ان کو نظم ونسق کے کسی کام میں بھی دخل نہیں دینا چاہئے، یقین جانئے علم و فضل والا یہطبقہ اگر اس جانب متوجہ ہوگیا تو بہت سی نشستیں لے جائے گا اور لوگوں کے لئے کرسیاں کم رہ جائیں گی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52558 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 172 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز