یادِ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام

نام آیا جب لبوں پہ خدا کے خلیل کافیضان جاری ہوگیا ربِ جلیل کا

معمار ہیں وہ خانۂ پروردگار کےکعبہ نشاں ہے آپ کی یادِ جمیل کا

اِتنا بلند آپ کا اَیوانِ ذات ہےدہلیز پر خمیدہ ہے سَر جبرئیل کا

قرآں میں ذکرِ پاک ہوا، جن کا بار بارکیا ہی شرَف ہے ایسے نَجیب و اَصِیل کا

قربانیوں کی شکل میں باقی ہے یادگارتازہ ہے باغِ صبر و رضا، اُس نَبیل کا

راہِ وفا میں عشق نے سب کچھ لُٹا دیااُس پر اثر ہوا نہ خِرَد کی دلیل کا

مہر و مہ و نجوم ، مرے سامعین ہیںمیں ذکر کررہا ہوں ذبیح وخلیل کا

سُنیے بَغور " یٰاَبَتِ افْعَل " کی دھڑکنیںاِیثار، "اِبن" میں بھی ہے "اَب" کے قَبیل کا

اُس مکتبِ وفا کی ہے شاگرد کائناتعالَم گدا ہے اُن کے کرم کی فَصیل کا

میں نے کیا جو چشمۂ زمزم کا تذکرہپانی اتر گیا ہے فُرات اور نِیل کا

وہ افضلُ الرُّسُل ہیں مرے مصطفیٰ کے بعدکردار لازوال ہے اُس بـے مَثِیل کا

واجب ہوئ مقامِ بَراہیم پر نمازَسَرخم ہو بعدِ طَوف ، مُقیم و نَزِیل کا

سرکار کو دعاۓ بَرَاہیم کہتے ہیںاحسان مند ہے یہ جہاں اُس کفیل کا

رب نے جسے پَیمبرِ خَتمُ الرُّسُل کہاوہ بے مثال گُل ہے اِنہی کے نَخِیل کا

یہ جو "حرم" میں جلوۂ حُسن و جمال ہےصدقہ ہے اُس حَسِین و وَجِیہ و شکیل کا

دائم جو باغِ مکہ میں رہتی ہے تازگییہ رنگ ہے دعا کی اُسی سَلسَبِیل کا

وہ چاہیں، تو ابھی ہوں زمانے کے رنج دُورقصہ ہے صرف ایک نگاہِ قلیل کا

پڑھ پڑھ کے اُس پہ نامِ بَراہیم دم کرویہ نسخۂ شفا ہے مریض و عَلیل کا

اُن کا وسیلہ رد نہیں کرتا خدائے پاککیا رتبہ ہے ہمارے نصیر و وکیل کا

کوشش یہ تھی کہ اُن کے کمالات ہوں رقمآغاز بھی نہ ہوسکا راہِ طویل کا

نیکوں کی شان ایسے ہی کرتے رہو بیاںیہ سلسلہ فریدی ! ہے اجرِ جَزیل کا°°°°°°بِے مثیل .. بے نظیرنَبیل .. صاحبِ فضیلتنَزِیل .. مسافرنَجیب و اَصِیل .. شریف اور اچھے نسب والانخیل .. باغکفیل .. مددگار ، ضامنوَجِیہ و شکیل .. خوب صورتسَلسبيل .. نہر ، میٹھا پانیقَبیل .. قِسم ، نوعفصیل .. قلعہ ، ایواناِبن و اَب … بیٹا اور باپ------

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحیمسقط عمان+96899633908

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز