منقبت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

زوجۂ رسول، غمگسارِ رسول، شہزادی صدیق اکبر، مفتیہ ،قاضیہ، عابدہ، زاہدہ، طیبہ، طاہرہ، سیدہ، راحتِ قلبِ مصطفیٰﷺ ، روح و جانِ جانِ عالمﷺ، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

زوجہء شاہ کون و مکاں آپ ہیںبالیقیں ساری امت کی ماں آپ ہیں

طیبہ طاہرہ عابدہ عائشہاس قدر اعلیٰ ہے جنکی شاں آپ ہیں

آپ صدیق اکبر کی بیٹی بھی ہیںاور حبیبِ خدا کی بھی جاں آپ ہیں

جن کا حجرہ بنا مرقد مصطفیٰجن کی خاطر ہے باغ جناں آپ ہیں

آپ ہمراز ہیں شاہ کونین کیجن سے کچھ بھی نہیں ہے نہاں آپ ہیں

عالمہ فاضلہ اور فقیہ بھی ہیںعلم و حکمت کی اک کہکشاں آپ ہیں

آپ کے در کا سائل نہ خالی گیااک سخاوت کی بحر رواں آپ ہیں

جن کی پاکی کا شاہد ہے قرآن بھیشان عزت میں اک آسماں آپ ہیں

جن کے بابا ہیں صدق و صفا کی کرناور شوہر شہ دو جہاں آپ ہیں

سب کو تسلیم ہے آپ کی بزرگیسب پہ عظمت ہے جنکی عیاں آپ ہیں

آپ کی شان شاہد بیاں کیا کرےزوجۂ شاہ کون و مکاں آپ ہیں

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز