منقبت سیدی سرکار اعلیٰ حضرت

اعلیٰ حضرت ٬ عظیم البرکت ٬ عظیم المرتبت ٬ امامِ اہلِ سنت ٬ مجدّدِ دین و ملت ٬ پروانۂ شمع ِرسالت ٬ عالَمِ شریعت ٬ واقفِ اَسرارِ حقیقت ٬ پیرِ طریقت ٬ رہبرِ شریعت ٬ مخزنِ علم و حکمت ٬ پیکرِ رُشد و ہدایت ٬ عارفِ شریعت و طریقت ٬ غواصِ بحرِحقیقت و معرفت ٬ تاجدارِ ولایت ٬ شیخ الا سلام والمسلمین ٬ حُجۃ اللّٰه فی الارضین ، تاج الفحول الکاملین ٬ ضیاء الملۃ ِوالدِّین ٬ وارثُ الانبیا ء والمرسلین ٬ سراج ُالفقہا و المحدِّثین ٬ زبدۃ العارفین والسالکین ٬ آیتُٗ من آیت اللّٰه ربّ العالمین ٬ معجزۃُٗ من معجزات رحمۃ للعالمین ٬ تاج المحققین ٬ سراج المدققین ٬ حامی السنن ٬ ماحی الفتن ٬ بقیۃ السلف ٬ حجۃ الخلف ۔مجددِ اعظم ٬ میرے آقائے نعمت ٬ پیشوائے اہلِ سنّت ٬ عاشقِ ماہِ نبوت ٬ عالمِ شریعت ٬ رہبرِ طریقت ٬ والیٔ نعمت ٬ حامیٔ سنّت ٬ ماہیٔ بدعت ٫ قاطعِ نجدیت ٬ حسان الہند ٬ امام الکلام کلام الامام ٬ الشاہ امام احمد رضا خان قادری رضوی برکاتـی رضی اللّٰه تعالٰی عنه

پڑھتا ہے سارا عالم خطبہ میرے رضا کاہوتا رہے گا یونہی چرچا مرے رضا کا

چل کر بریلی دیکھو جلوہ مرے رضا کاہے چاند سا منور روضہ مرے رضا کا

رب نے بڑھایا ایسا رتبہ مرے رضا کادنیا میں چار سو ہے شہرا مرے رضا کا

علم و ہنر کمال و جود و سخا میں کوئیملتا نہیں کہیں بھی دوجا مرے رضا کا

باطل کو لکھا باطل اور حق کو حق ہی لکھاسب پر عیاں ہے اب بھی فتویٰ مرے رضا کا

نعرے سے جس کے ڈرتے ہیں آج تک بھی نجدیتم بھی لگا کے دیکھو نعرا مرے رضا کا

گمراہ وہ کبھی بھی ہرگز نہ ہو سکے گامضبوط جس نے دامن تھاما مرے رضا کا

جاری ہے نہر تیرے علم و ہنر کی ہر سوہر دم رہے گا جاری دریا مرے رضا کا

دل میں ہمارے ڈالا حبِ رسولِ اکرماحساں ہے سنیوں پہ ایسا مرے رضا کا

جس کا ہر ایک بچہ ہے دینِ حق کا خادمکتنا حسیں ہے دیکھو کنبہ مرے رضا کا

گھائل جگر ہے نجدی کا آج تک بھی جس سےکیا خوب تھا وہ شاہد نیزا مرے رضا کا

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز