تازہ ترین

شانِ نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 22-09-2024 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

خامہ و فکر پہ اوصاف رَقَم تیرے ہیںلب پہ نغمے اے شہنشاہِ اُمم تیرے ہیں

کون ہے صاحبِ " لَولاکَ لَمَا " تیرے سوایہ جہاں وہ جہاں، سب رب کی قسم تیرے ہیں

تاقیامت "وَرَفعنا لکَ ذِکرَک" کی ہے گونجبامِ کونین پہ ہر سَمت عَلَم تیرے ہیں

بزمِ امکاں کے سبھی رنگ ہیں تیرے مَملُوکعَرَض و جوہر و موجود و عدم تیرے ہیں

کیسے ہو تیری تجلی کا ہمیں اندازہیہ جو خورشید وقمر ہیں، یہ حَرَم تیرے ہیں

شاہِ دیں ، نور مبیں ، مالکِ کُل ، ختمِ رُسُلہر فضیلت سے بڑے جاہ و حشم تیرے ہیں

یدِ ہستی میں "مَفاتِیح خَزَائِن" موجود" لِأُ تَمِّم " سے کمالات اَتَم تیرے ہیں

پڑھ کے یہ جان لیا آیتِ " مآ اٰتٰکُم"سارےچھوٹے بڑے، محتاجِ کرم تیرے ہیں

اک طرف خاک پہ اے مَخزَنِ رحمت ترے پاؤںاک طرف قصرِ "دَنٰی" میں بھی قدم تیرے ہیں

نَظمِ عالم ترے اَبرُو کے اشارے پہ چلےکیسے اے جانِ جہاں ناز و نِعَم تیرے ہیں

سرفرازی تجھے حاصل ہے "وَمَا یَنطِق" کیقلب و لب، وَحیِ خداوندی سے ضَم تیرے ہیں

عَلَّمکْ سے یہ عیاں ہے کہ ملے سارے علومبخدا زیرِ نظر لوح و قلم تیرے ہیں

اُن کی اک بوند کے ہم پایہ نہیں ہیں کونینعلم و عرفان و فراست کے جو یَم تیرے ہیں

فیض پر دست ونظر، " لَا " کا نہیں لب پہ گزرواہ کیا رنگِ عطا ، شاہِ اِرَم تیرے ہیں

"أَنتَ حِلٌّ" کی قَسَم آئ کلامِ رب میںکتنے محبوب ، نشاناتِ قدم تیرے ہیں

رحم فرما اے مسیحاے زماں، شاہِ شہاںہیں گنہگار ، مگر یانبی ہم تیرے ہیں

تیری یادوں سے مہکتا ہے مرا باغ حیاتشَکلِ گُل ہیں، مرے سینے میں جو غم تیرے ہیں

یہ وفا ، بس دَمِ ہستی میں نہیں ہے محدودموت کے بعد بھی ہم رب کی قسم تیرے ہیں

یہ جو حاصل ہے فریدی کو فَروغِ ہستیمیرے سرکار ! یہ احسان و کرم تیرے ہیں

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی ، مسقط عمان

+96899633908

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2654 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز