غزل: مجھ کو غم حیات نے سونے نہیں دیا
📅 08-10-2024
👁 1 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

دامن کو آنسوؤں سے بھگونے نہیں دیاخود کو کسی بھی حال میں رونے نہیں دیا

چین و سکون چھین لیا میرا اس طرحمجھ کو غم حیات نے سونے نہیں دیا

وابستگی ہی ایسی رہی تیری ذات سےاپنے سوا کسی کا بھی ہونے نہیں دیا

اب کیا کہوں کہ گردش حالات نے مریآنکھوں کو کوئی خواب سنجونے نہیں دیا

کیا تھا مرا قصور بتا مجھکو زندگیوہ کون سا ہے درد جو تو نے نہیں دیا

روشن ہمارے سر پہ یتیمی کا بوجھ تھااس پہ ستم کی لوگوں نے ڈھونے نہیں دیا

افروز روشن کچھوچھوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز