غزل: میرا دامن چاک کر ڈالا رفو کے نام پر
📅 15-10-2024
👁 1 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

رات کی تاریکیوں میں روشنی کے نام پرایک دیا میں نے جلا کر رکھ دیا ہے بام پر

میرے اپنوں نے مجھے کچھ اس طرح رسوا کیامیرا دامن چاک کر ڈالا رفو کے نام پر

ایک دوجے سے لپٹ کر رو رہے تھے والدینلاڈلے پردیش کو جب بھی گئے تھے کام پر

کیا بتاوں آپکو میں اپنے دل کی کیفیتعشق میں گزری ہے کیا کیا اس دل ناکام پر

خود کو سب سے قیمتی ہونے کو تھا جسکو غروربک گیا وہ شخص آخر کوڈیوں کے دام پر

پاس میرے جیتے جی روشنؔ کوئی آیا نہیںآج میلا سا لگا ہے زندگی کی شام پر

افروز روشن کچھوچھوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز