Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

بہرائچ فساد: انتظامیہ سے دو ٹوک

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 16-10-2024 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>مکرمی!آپ تو وہی ہو نا جس کو کل تک کسی جنازے میں فقط سادگی سے لوگوں کی شرکت پر اعتراض تھا۔ پھر آج آپ نے کسی کے آخری رسومات میں لوگوں کو لاٹھی ڈنڈوں سے مسلح ہوکر شرکت کی اجازت کیسے دے دی؟آپ نے اگر سختی کے ساتھ آخری رسومات میں لاٹھی ڈنڈوں کے لے جانے سے روکا ہوتا تو آج بہرائچ جل نہیں رہا ہوتا۔باقی گولی چلنا اور کسی آدمی کا مرنا(اگر چہ اس نے کتنی ہی گھٹیا حرکت کی ہو) انتہائی افسوس ناک ہے۔ مجرم کوئی بھی ہو اسے قرار واقعی سزا ملنی ہی چاہیئے اور سخت سزا ملنی چاہیئے۔ مگر کسی انسان کے قتل ہونے کے بعد بھی آپ نے اتنی بڑی چوک کیوں کی اور مقتول کے آخری رسومات میں لاٹھی ڈنڈے لے جانے کی اجازت کیوں دی؟کیا آپ اتنے کام چور ہوگئے تھے کہ اس مقتول کے قاتل کا پتہ نہیں لگا پاتے؟ یقیناً آپ پتہ لگا ہی لیتے آج نہیں تو کل سہی مگر مجرم پکڑا ہی جاتا۔ اور کیا ہمارے ملک کی عدلیہ اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ اس مجرم کو کیفر کردار تک نہ پہنچا سکے؟ بلاشبہ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ عدالت اسے سزا دے کر ہی رہتی۔ پھر تو سارے معاملات ختم ہوجاتے؛ مجرم کو سزا ملتی، مقتول کو انصاف۔ مگر اس سے پہلے ہی آپ کے ایک چوک کی وجہ سے آج پورا کا پورا ضلع جل رہا ہے اور اب خبریں یہ بھی سامنے آرہی ہیں قریبی اضلاع مثلاً شراوستی وغیرہ بھی فساد کے چپیٹ میں آرہے ہیں۔</p>
<p>امید ہے انتظامیہ میری ان باتوں پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ مستقبل میں ایسے معاملات پر قدغن لگایا جاسکے۔</p>
<p>محمد شعیب رضا نظامی فیضیچیف ایڈیٹر: ہماری آواز</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52702 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز