سلام بہ بارگاہ خیرالانام ﷺ

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلامخاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

جن کی آمد سے ہرسو اجالا ہوایہ زمیں سج گٸی آسماں بھی سجاچاند کی چاندنی شمس کی روشنیان سے ہی نور سارے جہاں کو ملااے دیوانوں اٹھو پھر پڑھو جھوم کرآمد مصطفٰی پر دورد و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلامخاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

جن کو معراج کی شب بلایا گیاعرش اعظم کا مہماں بنایا گیالامکاں کا وہ جلوہ دکھاکر انھیںجس طرح ان کا رتبہ بڑھایا گیاسارے نبیوں میں جو خاص ممتاز ہےاس رسول خدا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلامخاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

یانبی مجھ پہ چشم کرم کیجیےدور میرا بھی ہرایک غم کیجیےشہر طیبہ میں جاٶں یہ ارمان ہےپوری خواہش اے شاہ امم کیجیےآپ کے در پہ آکر پڑھوں باادب”دل سے فضل و عطاپردرود وسلام“

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلامخاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

حشر میں بھی بچاٸیں گے بدکار کوہاں ملے گی شفاعت خطاکار کوباغ جنت میں جاٸیں گے پیارے نبیاپنے دامن میں لیکر گنہ گار کوحشر کی دھوپ میں جس کا سایہ ملاان کی نوری ردا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلامخاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

شہر طیبہ تو خوابوں میں جاتے ہیں ہمان کے قدموں میں یوں دل جھکاتے ہیں ہمساری دنیا کی بھرتا ہے جو جھولیاںاس شہنشاہ کو دکھڑا سناتے ہیں ہمکوٸی در سے کبھی خالی لوٹا نہیںمصطفٰی کی سخا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلامخاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

شہر طیبہ کو جانے کا پیغام دوصاحب آب کوثر یہی جام دومحسنِ بے نوا نے لکھا ہے سلامدست رحمت سے پھر اس کو انعام دوپاک چوکھٹ پہ آکر پڑھوں شوق سےسارے اہل وفا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلامخاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

نتیجۂ فکر: محسن دیناج پوریبانی ۔وجدان نیشنل اسکول اسلام پور مغربی بنگالآل انڈیا و جدان بزنس گروپ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز