غزل: عمر بھر دھوپ کی بارش میں نہایا ہوگا
📅 17-10-2024
👁 1 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

عمر بھر دھوپ کی بارش میں نہایا ہوگاتب کہیں جا کے کوئی پھول کھلایا ہوگا

آج کیا خوب ہوئی رزق میں میرے برکتآج مہمان کوئی گھر میرے آیا ہوگا

سچ بتا جن سے تو کرتا تھا وفا کی امیدوقت پڑنے پہ کوئی کام نہ آیا ہوگا

ناز بچوں کے اُٹھاتے ہوئے محسوس کیاکس طرح باپ نے کردار نبھایا ہوگا

تیرے حصہ میں جو آئی ہے یہ غم کی دولتتو نے ارمانوں کو سولی پہ چڑھایا ہوگا

جس کی کمزوری بھلا اور کوئی کیا جانےاس کو تو اپنے ہی لوگوں نے ستایا ہوگا

یا تو اس نے یہ غزل خود سے کہی ہے روشنیا تو اشعار کہیں اور سے لایا ہوگا

افروز روشن کچھوچھوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز