Hamari Aawaz

غزل: پڑی تھی پاؤں میں زنجیر کوئی

شعر و شاعری ← غزل
📅 20-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

متاع درد کی تفسیر کوئیذرا پڑھ لے مری تحریر کوئی

ستم یہ ہے ہماری کیفیت پرکہیں ملتا نہیں دلگیر کوئی

مجھے پرواز کا جزبہ تھا لیکنپڑی تھی پاؤں میں زنجیر کوئی

میں جس دن سے موثر ہو گیا ہوںمری کرتا نہیں تسخیر کوئیl

مری آنکھوں سے آنسو بہ رہے ہیںسنبھالے آ کے یہ جاگیر کوئی

جو خود کو معتبر کہتے ہیں انکیکہاں ہے شہر میں توقیر کوئی

مواقع تو ملیں ہم کو بہت سےنہ ہم سے ہو سکی تعمیر کوئی

میں وہ جگنو ہوں کہ خیرات میں ابجسے ملتی نہیں تنویر کوئی

غزل کی بادشاہت میں کبھی ابہوا ہے اور نہ ہوگا میر کوئی

مرے ماں باپ سے بڑھکر نہیں ہیںوہ چاہے سنت ہو یا پیر کوئی

تری یہ بے رخی کرتی ہے ثابتترے پہلو میں ہے تصویر کوئی

تری گفتار سے اندر ہی اندرکی جیسے چبھ رہا ہے تیر کوئی

ہزاروں بار تحفے میں دیا ہےکسی نے پھول تو شمشیر کوئی

دل بے تاب ملنا چاہتا تھامگر کرتا رہا تاخیر کوئی

ہمارے خواب کی ہم کو ہی روشنکبھی نہ مل سکی تعبیر کوئی

افروز روشن کچھوچھوی کچھوچھہ امبیڈکر نگر

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3111 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

غزل: وہ جاتے ہوئے آسرا دے گيا

غزل: کیسے کٹے گی عمر میری مفلسی کے ساتھ

غزل: میری حالت پہ آہ کون کرے

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز