غزل: اکیسویں صدی ہے کہ آفت کا دور ہے

ہر آن اک جدید مصیبت کا دور ہےاکیسویں صدی ہے کہ آفت کا دور ہے

اک عطر بیز جسم کی وصلت سے قرب سےمیرے وجود پر بڑی نکہت کا دور ہے

نفرت کی بھینٹ اس کو چڑھا تا ہے کس لئےیہ زندگی تو یار محبت کا دور ہے

بہرِ سکوں جہانِ محبت میں آئے تھےلیکن یہاں تو اور بھی وحشت کا دور ہے

کتنے ہی اہلِ دل کی یہ جانیں ہے لے چکاتجھ پر شباب ہے یا قیامت کا دور ہے

میری کسی کو کوئی ضرورت نہیں رہییہ تو مرے لئے بڑی ذلت کا دور ہے

چاہت کے عہد کو نہ تلاشو ادھر ادھریہ اپنی دوستی ہی تو الفت کا دور ہے

اک بے پناہ حسن کی قربت کا ہے کمالجملوں پہ میرے یہ جو فصاحت کا دور ہے

اس میں ہی شیطاں بنتا ہے انسان دوستوعہدِ جوانی ہی یہ عبادت کا دور ہے

یہ جس کو وصلِ یار کا موسم ہیں کہتے سبیہ بے پناہ لطف کا لذت کا دور ہے

ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج، بارہ بنکی، یوپی، انڈیا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز