Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

نئے سال میں 'سوچھ بھارت' کا عہد کریں: مودی

متفرقات
📅 27-12-2020 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 27 دسمبر (پریس ریلیز) وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2021 میں وطن کے باشندوں سے 'سوچھ بھارت' کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے مسٹر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ' من کی بات ' میں یہ اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم کوڑا ہر گز نہیں پھیلائیں گے۔ یہ 'سوچھ بھارت' مہم کا پہلا مقصد بھی ہے۔ ہمیں ملک کو 'واحد استعمال کے پلاسٹک' سے آزاد کرنا ہے۔ یہ 2021 کے عزائم میں سے ایک ہے"۔انہوں نے گروگرام میں رہنے والے نوجوان پردیپ سنگوان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پردیپ سانگوان 2016 سے ہی 'ہیلنگ ہمالیہ' کے نام سے مہم چلا رہے ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہمالیہ کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں اور جو پلاسٹک کے کوڑے سیاح چھوڑ جاتے ہيں، ان کو صاف کرتے ہيں۔ ابھی تک پردیپ نے ہمالیہ کے مختلف سیاحتی مقامات سے ایک ٹن پلاسٹک صاف کرچکے ہیں۔وزیر اعظم نے اس تناظر میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والے انودیپ اور منوشا کی مثال بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے انودیپ اور منوشا نے دیکھا کہ لوگ گھر سے باہر جاتے ہیں اور وہاں بہت سارا کوڑا کرکٹ چھوڑ آتے ہیں۔ کرناٹک کے سومیشور ساحل پر بھی ایسی ہی صورتحال تھی۔ شادی کے بعد انودیپ اور منوشا نے اپنا پہلا عزم یہی کیا تھا۔ انہوں نے مل کر سمندری ساحل پر بہت سارا کوڑا صاف کیا۔ ان کی سوچ سے متاثر ہوکر بہت سارے نوجوان آئے اور اس کام میں شامل ہوئے۔ ان لوگوں نے مل کر سومیشور کے ساحل سے 800 کلوگرام سے زیادہ کوڑا صاف کیا ہے۔وزیر اعظم نے سوچھ بھارت مہم کے عہد کا اعادہ کیا اور وطن کے باشندوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52664 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز