Hamari Aawaz

نذرانۂ عقیدت ببارگاہ مرشدِ بر حق٬ پیرِ طریقت٬ حضور امینِ شریعت٬ قطب چھتیس گڑھ حضرت علامہ مفتی الحاج الشاہ محمد سبطین رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمہ

شعر و شاعری ← منقبت
📅 02-11-2024 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

با ادب نذرِ عقیدت کیجیےمدحتِ سبطینِؔ ملت کیجیے

روئے انور پر تقدس کا جمالمُصحفِ رخ کی تلاوت کیجیے

پیر و مرشد سیدی سبطینؔ کےحکم کی کامل اطاعت کیجیے

پیر کی کرکے نصیحت پر عملآئیے تجدیدِ بیعت کیجیے

سیدی سبطینؔ کا اعلان ہے" دشمنِ احمد پہ شدّت کیجیے "

قوم کو تم نے دیا پیغام یہدین کی نشر و اشاعت کیجیے

رہیے بدعت سے سدا دور و نفورروز و شب ترویجِ سنت کیجیے

اپنے ایماں کی حفاظت کے لیےاتباعِ حکمِ حضرت کیجیے

کیجیے تبلیغِ دینِ مصطفیٰعام پیغامِ شریعت کیجیے

آپ نے سینچا جو " باغِ سنّیت "ہر گھڑی اس کی حفاظت کیجیے

بھاگ جائے گا " وہابیّت " کا بھوتاعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت کیجیے

" رافضیّت " مُہلکِ ایمان ہےرافضیوں سے عداوت کیجیے

آئیے اہلِ عقیدت شوق سےقبرِ مرشد کی زیارت کیجیے

" سیدی سلماؔن " جو فرزند ہیںٹوٹ کر ان سے محبت کیجیے

آپ ہیں حضرت کے سچے جانشیںاس لیے ان کی اطاعت کیجیے

ہم شبیہِ حضرتِ سبطینؔ ہیںان کے چہرے کی زیارت کیجیے

اپنے اشرفؔ پر اے پیرِ دستگیرچشمِ الطاف و عنایت کیجیے

از ✍️ : خادم امین شریعت(مولانا) اشرف رضا قادری

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3224 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز