تازہ ترین

خواتین کے عالمی دن پر خصوصی نظم

گوشہ خواتین
📅 10-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہما اکبر آفرین badge

نتیجۂ فکر: شیبا کوثر (برہ بترہ آرہ)

نوکری پیشہ لڑکی کا نوحہ سنوہر قدم پر نیا ایک صدمہ سنو

گروی رکھتے ہو جن کی انا ؤ ں کو تمان کی روحوں پر بھا ری ہر لمحہ سنو

یہ جو رنج و الم میں پلی ہیں سداالفتوں کےبھنور میں گھری ہیں سدا

رزق کی جستجو میں ہوئیں در بدراپنی مجبوریوں میں رہی ہیں سدا

ان کی اپنی تو کوئی رضا ہی نہیںکرتی ہیں محنتیں پر جزا ہی نہیں

ان کی آنکھوں کے سب خواب بنجر ہوئےان کے ہونٹوں پر حرف دعا ہی نہیں

کتنی معصوم ہو کے بھی بدنام ہیںپھر بھی مقصد میں اپنے یہ ناکام ہیں

پنچھیوں کی طرح اڑتی پھرتی ہیں یہاصل جگہیں تو ان کی درو بام ہیں

نوکری پیشہ خاتون کی اوقات کیا ؟جھڑ کیوں کے علاوہ ہے سوغات کیا ؟

در بدر بس بھٹکنا مقدّر ہواکیا بتاؤں کہ ان کے ہیں حالات کیا ؟

ان کا کوئی نہیں ہے یہاں رہنماڈھونڈ تی پھر رہی ہیں سبھی نا خدا

اپنی عزت کی ٹھہریں یہ خود پاسباںان کی فطرت میں لکھی ہوئی ہے وفا

کیوں "خواتین کا دن "مناتے ہو تمجھوٹی باتوں سے دل کو دکھا تے ہو تم

حق کا نعرہ تو بس ایک سپنا ہواکون سے راستے پر چلاتے ہو تم

اے جہاں ! ان کو اتنا نہ مجبور کرقلب و جاں کو نہ زخموں سے یوں چور کر

ان کے خوابوں کو تعبیر دے دے خدادل سے نکلی دعاؤں کو منظور کر

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Senior Writer ★★★★★
ہ

ہما اکبر آفرین

📍 Faizabad

📰 187 پوسٹ👁 84 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بیٹیوں کی عظمتوں کو پہچانوں

اسلام میں مسلم عورتوں کےلیے حجاب (پردہ) لازمی وضروری حصہ ہے

اسلام میں عورت کا مقام

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 82 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 53 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 48 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 46 ویوز