Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

ویکسین تنازع

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 29-12-2020 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

تحریر: محمد شاہد علی مصباحی (جالون)نائب صدر: تحریک علمائے بندیل کھنڈ

ابھی ویکسین آئی نہیں، اور آپ پر لازم بھی نہیں کیا گیا کہ لگانی ہی ہوگی؛ پھر بھی اس میٹر پر پبلسٹی کے لیے اچھل کود کرنا میڈیا کو مواد دینا ہے۔ اور اس میڈیا کو جو بھوکے بھیڑیے کی طرح اسی انتظار میں ہے کہ کب قوم مسلم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا موقع ہاتھ آئے اور ووٹرز کو پولرائز کیا جاسکے۔

مگر ہمارے نام نہاد قائدین کائنات (ہاں! آپ نے درست پڑھا، "قائدین کائنات" ہی لکھا ہے مگر شاید ان کی شان میں یہ لقب بھی بونی لگے، مگر میری ڈکشنری میں اس سے بڑا لفظ ہے نہیں جس سے ان عظیم ترین میڈیائی قائدین کو ملقب کرسکوں اس لیے معذرت خواہ ہوں۔) کی یہ بیان بازیاں دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے جیسے قوم مسلم میں کوئی بات پرائیویٹ ہے ہی نہیں! ہر بات ایسی ہے جو پوری دنیا تک پہنچنا لازمی ہے۔

اب ان میڈیائی و سوشل میڈیائی عظیم قائدین کو یہ بات کون سمجھائے کہ موقع محل بھی کوئی شے ہے۔ اگر ایسا بول دیا گیا تو گستاخی کے مرتکب ہوجائیں گے۔

کیسے سمجھایا جائے کہ کسی بھی معاملے میں پہلے پوری تحقیق کرلیں اور پھر حکمت عملی کے تحت کوئی بیان جاری کیا جائے، تاکہ اس بیان کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

مگر ہمارے یہاں تو "قائد اعظم کائنات" بننے کا ایسا شوق چڑھا ہوا ہے کہ کوئی بات ڈھنگ سے سنی بھی نہیں ہوتی اور ٹی وی پر بیان دے دیا جاتا ہے۔ کہ کہیں کوئی اور اس موقع کا فایدہ نہ اٹھالے۔میں سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا حکمت عملی اور منصوبہ بندی فضول کی چیزیں ہیں؟کیا ان سے کوئی فائدہ نہیں؟کیا امت کا ہر مسئلہ ٹی وی پر لے جانا ضروری ہے؟کیا بغیر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر تشہیر کیے ہم کام نہیں کرسکتے؟ضرور کرسکتے ہیں مگر ہمیں "قائد اعظم کائنات" کیسے سمجھا جائے گا؟قوم کی ناؤ ڈوبتی ہو تو ڈوب جائے ہمیں تو پبلسٹی بٹورنی ہے۔

اللہ عزوجل اور اس کے پیارے رسول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے واسطے قوم کی فکر کریں اور مسلم مخالف قوتوں کو مواد فراہم نہ کریں۔

میڈیا کی رپورٹ دیکھ کر بڑی تکلیف میں یہ چند سطریں لکھ دی ہیں بری لگیں تو معاف فرمائیں!

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52615 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز