Hamari Aawaz

غزل: گھر سے نکلوں تو آنکھوں کا ہوتا ہے بازار شروع

شعر و شاعری ← غزل
📅 30-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہما اکبر آفرین badge

خیال آرائی: خوشبو پروین، حیدرآباد

ہر اک قدم پر ہوجائے گا پھر میرا انکار شروعگھر سے نکلوں تو آنکھوں کا ہوتا ہے بازار شروع

نفرت نے تو پہلے ہی تقسیم کیا ہےرشتوں کوبوڑھا برگد کٹے تو آنگن میں ہوگی دیوار شروع

کب سے سنتی ہی آئی ہوں، میری بھی کچھ سن لو آجعادت سے مجبور ہو تم، ہو جاتے ہو ہر بار شروع

اپنی صفائی میں کہنے کی مجھ کو اجازت ہے ہی نہیںمنصف جلد اشارہ تو کر، ہو جائے تلوار شروع

صرف مبارک ہو کی آوازیں ہی گونجی تھیں ہرسوکس نے حامی بھر دی جس دم میں نے کیا انکار شروع

بستی والوں کی نظروں میں یونہی تو بدلاو نہیںپھر کسی مذہب کا ہونے والا ہے کیا تہوار شروع

ہجرت کے رستے جاوں تو زاد ِ سفر خودداری ہےلوٹتی ہوں تو خوشبو تھوڑے فاصلے پر دربار شروع

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Senior Writer ★★★★★
ہ

ہما اکبر آفرین

📍 Faizabad

📰 187 پوسٹ👁 204 قارئین📊 1.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

غزل: وہ جاتے ہوئے آسرا دے گيا

غزل: کیسے کٹے گی عمر میری مفلسی کے ساتھ

غزل: میری حالت پہ آہ کون کرے

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز