قلم نامہ: گوہر حرف درخشندہ لٹاتا ہے قلم

رشحات قلم: واصف رضا واصفؔ، مدھوبنی بہار

تابش انوار و بہجت میں نہاتا ہے قلمگوہر حرف درخشندہ لٹاتا ہے قلم

صفہ ٕ اہل معارف میں بٹھاتا ہے قلموادی پرپیچ میں چلنا سکھاتا ہے قلم

قلعہ ٕ جبر و تشدد خیز ڈھاتا ہے قلمگردن اعداے شاہ دیں اڑاتا ہے قلم

آشناے راز علم و فن بناتا ہے قلمجادہ ٕ حق وصداقت پر چلاتا ہے قلم

باغ ہستی میں گل الفت کھلاتا ہے قلمنور عینین ادب پرور بڑھاتا ہے قلم

ہرگھڑی پرواز کے جوہر دکھاتا ہے قلمچشمہ ٕ تحریر دل آور بہاتا ہے قلم

جب حراے علم و فن سے نور لاتا ہے قلمجہل کی تاریکیاں یکسر مٹاتا ہےقلم

درس صلح و آشتی ہردم پڑھاتا ہے قلمقعر نفرت اور عداوت سے بچاتا ہے قلم

نت نۓ عنوان کی جنت دکھاتا ہے قلمدست واصف میں جب آکرجگمگاتاہےقلم

تبصرے (0)
شائع کردہ
Rising Writer

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز