تازہ ترین
Hamari Aawaz

سفینۂ بخشش

شعر و شاعری ← غزل
📅 22-12-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: محمد نثار نظامی badge

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادری

ادب کا مہرِ درخشاں سفینۂ بخششسخن کی شمعِ فروزاں سفینۂ بخشش

نبی کی مدح و ثنا کا حسین گلدستہثنائے شاہِ رسولاں سفینۂ بخشش

نگار خانۂ سوز و گدازِ عشقِ نبیجمالِ شوقِ فراواں سفینۂ بخشش

اچھوتی فکر ، حسین طرز ، منفرد اسلوبحسین نعتیہ دیواں سفینۂ بخشش

جمالیاتِ سخن کا نمونۂ کاملادب کا اعلیٰ دبستاں سفینۂ بخشش

ادب کا، شعر و سخن کا، نبی کی مدحت کامہکتا سنبل و ریحاں سفینۂ بخشش

ادب کی ضو سے ورق در ورق منور ہےمثالِ خاورِ تاباں سفینۂ بخشش

گلابِ عشقِ پیمبر کی بوئے جاں افزاگل و گلاب و گل افشاں سفینۂ بخشش

قراءت اس کی مداوائے قلبِ مضطر ہےقرارِ صاحبِ ایماں سفینۂ بخشش

نجاتِ اخروی شاعر کی ہوگی اس کے سببنجات پانے کا ساماں سفینۂ بخشش

ضرور بات ہے کوئی کہ آج تک تجھ سےوہابیت ہے گریزاں سفینۂ بخشش

حضور تاج الشریعہ کی فکر کا اشرفؔمہکتا ایک گلستاں سفینۂ بخشش

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Rising Writer ★★★★★
م

محمد نثار نظامی

📍 Faizabad

📰 44 پوسٹ👁 42 قارئین📊 1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

غزل: وہ جاتے ہوئے آسرا دے گيا

غزل: کیسے کٹے گی عمر میری مفلسی کے ساتھ

غزل: میری حالت پہ آہ کون کرے

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز