غزل: اندھا خواب میں دیکھے تو کیا دیکھے گا
📅 23-12-2021
👁 1 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
محمد نثار نظامی

ڈاکٹر عابدہ بتول صاحبہ کے لیے بطور داداپنی غزل پیش کرتا ہوں۔

ازقلم: شہباز نیّر

ہر چہرے میں اُس کا چہرہ دیکھے گادِل ، جیسا سوچے گا ویسا دیکھے گا

آنکھوں والو سوچو، سوچ کے بتلاؤاندھا خواب میں دیکھےتو کیادیکھےگا

حاسد شخص کی ایک نشانی یہ بھی ہےجل جائے گا جس کو ہنستا دیکھے گا

وہ میری تعریف کرے تو حیرت کیوںاچھا تو ہر اک کو اچھا دیکھے گا

سارے جسم کو آنکھ بنا کر بھی دیکھےپھر بھی دیکھنے والا کتنا دیکھے گا

تیری آنکھیں دیکھتا ہوں تو حیرت کیوںجس کو پیاس لگے گی ، دریا دیکھے گا

مجھ کو دیکھنے کی خاطر شہباز کوئیسب کی جانب جھوٹا مُوٹا دیکھے گا

رحیم یار خانپنجاب, پاکستان

تبصرے (0)
شائع کردہ
Rising Writer

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز