دارین فاؤنڈیش کے زیر اہتمام مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد
📅 03-01-2021
👁 6 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز
<p>جمشیدپور: ہماری آواز (نامہ نگار) 3جنوری// دارین فاؤنڈیشن و اکیڈمی کے زیر اہتمام آج جمشیدپور میں غریبوں کے لیے مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 235 مریضوں کی آنکھ جانچ ہوئی جس میں 73 مریضوں میں موتیا بند کی تشخیص ہوئی جن کا مفت آپریشن اور لینس لگانے کا انتظام 8 اور 11 جنوری 2021 کو کیا جائے گا۔اس موقع پر جھارکھنڈ کے وزیر صحت جناب بنا گپتا مہمان خصوصی کے طور پہ مدعو رہے۔دارین فاؤنڈیشن کے بانی حضرت مفتی عبدالمالک مصباحی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جن مریضوں میں موتیا بند کی تشخیص ہوئی ہے ان شاء اللہ ان کا بالکل مفت آپریشن کرایا جائے گا۔ ساتھ انھوں نے مریضوں کی. بینائی لوٹنے کے دعا کی اپیل کی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں




