عباسی خلیفہ مستنجد باللہ کے دربار میں امام رفاعی قدس سرہ کی نصیحتیں
<p>پیش کش: مدثر جمال رفاعی تونسوی</p>
<p>عباسی خلیفہ مستنجد باللہ ابو المظفر یوسف (رحمۃ اللہ علیہ) نے ایک مرتبہ سلطان الزاہدین ، شیخ العارفین ، امام کبیر سیدی احمد الرفاعی الحسینی قدس اللہ سرہ کو اپنے پاس بغداد بلایا اور ایک مجلس میں ان سے نصیحت کی فرمائش کی ۔اس مجلس میں شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ ، شیخ عدی بن مسافر قدس سرہ اور شیخ علی الہیتی قدس سرہ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر امام رفاعی قدس اللہ سرہ نے بادشاہ اور دیگر حاضرینِ مجلس کو جو نصیحتیں فرمائیں وہ بہت ہی مختصر بھی ہیں اور جامع بھی ، الفاظ بہت کم ہیں اور حقائق بہت بلند ہیں اور یہی باکمال اولیائے کرام کی شان ہوتی ہے کہ ان کے کلام میں روحانی فیض اور نور نمایاں ہوتا ہے ۔</p>
<p>یہ چند مبارک کلمات آپ بھی اردو ترجمہ کے ساتھ ملاحظہ کیجیے :(۱) التقوی زاد القبرتقویٰ قبر کا توشہ اور سامان ہے۔(۲)الدنیا دار العبرۃدنیا عبرت کا گھر ہے۔(۳)احسن الحسن الصدقسب سے اچھی اچھائی سچائی ہے۔(۴)سید الاعمال الاخلاصسب اعمال کا سردار اخلاص ہے۔(۵)و اشرفھا حسن الخلقسب اعمال میں بزرگ تر عمل خوش اخلاقی ہے۔(۶)کل العقل الترفع عن المستعاراتکامل عقل مندی یہ ہے کہ انسان عاریت والی چیزوں سے اپنے آپ کو اوپر کر لے(یعنی فانی چیزوں سے دل نہ لگائے)۔(۷)نور القلب التوکل علی اللہدل کا نوراللہ پر بھروسہ کرناہے۔(۸)من لم یعرف نقص نفسہ فھو فی حجابجس نے اپنے نفس کے عیوب کو نہ پہچانا تو وہ (اللہ تعالی کی معرفت اور محبت سے) پردے میں ہے۔(۹)العجز وصف المخلوقینعجزبندوںکی صفت ہے۔(۱۰)واللہ علی کل شیٔ قدیراور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے ۔(بحوالہ:ارشاد المسلمین للشیخ المحدث احمد عز الدین الفاروثی قدس سرہ)</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر



