ہر شہری کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہیے راہل گاندھی
📅 08-01-2021
👁 5 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز
<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 8 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا ، اس لئےہرشہری کو ان سے جڑکر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ ملک بھر کا کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کر رہا ہے ، اس لئے سب کو مل کران کی اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہئےاوران کی آواز بلند کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا ’’پُر امن تحریک جمہوریت کاایک لازمی جزو ہوتا ہے ۔ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے ۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آواز جوڑ کر اس جدوجہد کوآگے بڑھائیں تاکہ زراعت مخالف قوانین ختم ہوں ۔ کسان کے لئے بولے بھارت ‘‘۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں




