Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

مسلمانوں کی کمزوری کا سبب افلاس بھی ہے!

مضامین و مقالات
📅 11-01-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم : مجاہد عالم ندویاستاد : ٹائمس انٹرنیشنل اسکول محمد پور شاہ گنج ، پٹنہ</p>
<p>اس وقت جو مسلمان کمزور نظر آتے ہیں ، اس کا ایک بڑا سبب افلاس و تنگ و دستی ہے ، جس نے سب کے سامنے جھکا دیا ہے ، اور پہلے بزرگوں پر قیاس نہ کرنا چاہیے۔، ان میں ایمانی قوت تھی ، وہ افلاس اور تنگ دستی سے پریشان نہ ہوتے تھے ، اور اس وقت دین کی قوت تو مسلمانوں میں ہے نہیں ، اگر مال کی بھی نہ ہو تو سوائے ذلت کے اور کیا ہوگا ۔آج کل پیسہ کی قدر کرنا چاہیے ، اس کے نہ ہونے کی وجہ سے بھی انسان بہت سی آفتوں میں مبتلا ہو جاتا ہے ، دین فروشی بھی اسی آفت کی ایک قسم ہے ، دین کی حفاظت کے لیے آج کل یہ ضروری ہے کہ مسلمان اپنے پاس کچھ رقم جمع رکھے ۔بعض طبیعتوں بلکہ اکثر لوگوں کے لیے اس زمانہ میں بقدرِ ضرورت مال جمع کرنا ضروری ہے ، ان کا تقویٰ مال ہی تک رہتا ہے ، اگر مال ہے تو نماز روزہ بھی ہے ورنہ کچھ نہیں ۔میں آج کل مسلمانوں کو خالی ہاتھ رہنے کی رائے نہیں دیتا بلکہ وہ رائے دیتا ہوں جو حضرت سفیان ثوری رضی اللہ عنہ نے اپنے زمانہ والوں کو دی تھی ، اور یہ وہ بزرگ ہیں جو دنیا اور دنیا داروں سے انتہا درجہ کی نفرت رکھتے تھے ، وہ کہتے ہیں کہ جس کے پاس پیسہ ہو اسے چاہیے کہ اس کی قدر کرے ، اڑائے نہیں ، یہ حضرات مربی تھے ، حدود کو سمجھنے والے تھے ۔حضرت سفیان ثوری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حلال میں اس کی گنجائش نہیں ہوتی ہے کہ اس کو فضول خرچ کیا جائے ، اور آپ اس کی مصلحت بھی بیان کرتے ہیں کہ اگر دراہم مال و دولت ہمارے پاس نہ ہوتے تو حکمراں ہم کو رومال بنا لیتے اور پامال کرتے یعنی جس طرح چاہتے استعمال کرتے ۔واقعی جس کے پاس مال ہوتا ہے اس پر حکمراں دست اندازی نہیں کر سکتے ، مال والا بڑی آن بان سے رہتا ہے ، اور اس کی وہ عزت ہوتی ہے ، جو بے پیسہ والے کی نہیں ہو سکتی ، اس کو سر نیچا نہیں کرنا پڑتا ہے ، بھائ اسی واسطے مال بڑی قدر کی چیز ہے ، حضرت سفیان ثوری رضی اللہ عنہ نے مال کی یہ حکمت بیان فرمائی ہے ۔اب آپ کو معلوم ہوا ہوگا کہ مال کیسی چیز ہے ، کیا یہ اللہ تعالیٰ کی نعمت نہیں ہے کہ جیسے غریب پر امیر لوگ دست اندازی کر سکتے ہیں ، اپنا تابع بنا لیتے ہیں ، مال والے پر نہیں کر سکتے ؟ مالداری ہی تو اس کا سبب ہے ، بس ایسی چیز کو برباد کرنا کتنی بڑی حماقت ہے ۔</p>
<p>اللہ رب العزت ہم سب کو سمجھ کی توفیق نصیب عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین یارب العالمین</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52718 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

فکر و شعور کا انحطاط

زہر کو زہر ہی کاٹے: ایک تجویز

عقلمند اور بیوقوف

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز