Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

بغیر صحیح شرعی ثبوت کے کسی مسلمان پر الزام لگانا

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 11-01-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>تحریر: محمد شاھد بركاتى</p>
<p>جو شخص کسی مسلمان کی نیک نامی کو نقصان پہنچانے کی غرض اور حقارت کی نیت سے عوام میں اس کی توہین اور برائی کرتا ہے ایسا شخص قرآن وحدیث کی روشنی میں کم از کم تین گناہوں کا مرتکب ہے۔</p>
<p>جو الزام وہ اس مسلمان پر لگا رہا ہے اگر جھوٹا ہے تو تہمت اور بہتان لگانے والا ہے اور سخت عذاب کا مستحق ہے. صحیح حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو کسی مسلمان پر جھوٹا الزام لگائے اس کا ایک عذاب یہ ہوگا کہ جہنمیوں کے بڑے بڑے پہاڑ جیسے جسموں سے نکلنے والا سخت گرم بدبودار خون پیپ جو بہہ بہہ کر ندی نالے کی طرح ہو جائے گا اس کو اس میں ڈالا جائے گا اور حکم دیا جائے گا کہ جبتک اپنی لگائے ہوئے الزام کا ثبوت نہ دے دے اسی میں رہ، اور وہ ثبوت کہاں سے دے گا جبکہ جھوٹی بات ہے.مسلمانوں میں بری بات پھیلانا بھی گناہ اور عذاب کا کام ہے. قرآن کریم میں فرمایا کہ: وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں برا چرچا پھیلے ان کیلئے دردناک عذاب ہے، دنیا اور آخرت میں، اور اللہ جانتا ہے، اور اللہ تم نہیں جانتے. (سورہ نور: آیت 19)مسلمان کو بغیر صحیح وجہ کے تکلیف پہنچانا گناہ ہے، اور ظاہر ہے کہ جس پر الزام لگایا گیا اس کو تکلیف ہوتی ہے. صحیح حدیث شریف میں ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: جس نے کسی مسلمان کو بغیر شرعی وجہ کے تکلیف پہنچائی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھے تکلیف پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا دی. (معجم اوسط طبرانی: حدیث نمبر 3633)</p>
<p>ایسے لوگوں پر توبہ بھی فرض ہے اور اس مسلمان سے معافی مانگنا بھی، کیونکہ یہ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق میں سے ہے۔ (فتاوٰی رضویہ جدید: جلد 24، صفحہ 357)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 54100 قارئین📊 11.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 151 ویوز