Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومرکےگھر کے باہر یوتھ کانگریس نے تھالی بجاکر کیا احتجاج

متفرقات
📅 13-01-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز: نئی دہلی،12 جنوری(پریس ریلیز) زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں کانگریس کی یوتھ اکائی نے منگل کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی رہائش گاہ کے باہر تھالی بجاکر مظاہرہ کیا اور حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور کرکے زراعت سے متعلق تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔یوتھ کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے کاکنان نے ایک ساتھ کئی طرف سے مسٹر تومر کے تین کرشنا مینن مارگ کی طرف کوچ کیا اور تھالی بجاکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی اور تنظیم کے سربراہ شری نیواس بی وی سمیت کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بعد میں شری نیواس سمیت کئی کارکنان کو چھوڑ دیا۔یوتھ کانگریس کے صدر نے اس دوران کارکنان سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ان کی تنظیم گونگی - بہری حکومت کو جگانے کےلئے جدوجہد کررہی ہے۔ حکومت کو گہری نیند سے جاگنا چاہئے اور ان کے واجب مطالبات کو پورا کرکے سخت ٹھنڈ میں تحریک کرنے کےلئے مجبور کسانوں کو راحت دینی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے سامنے ان تینوں قانونوں کی وجہ سے وجود کا بحران پیدا ہوگیا ہے اس لئے حکومت کو آمریت پسند رویہ چھوڑ کر ملک کے ان داتا کی بات من لینی چاہئے ۔تنظیم میں کانگریس کے انچارج کرشنا الاورو نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مفاد میں جو بھی قدم اٹھانے ہوں گے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان سڑکوں پر ہیں اور حکومت کو ان کی بات ہر حال میں ماننی ہوگی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53644 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز