غار ثور میں یار غار کو مار غار نے کاٹ لیا

از: خبیب القادری مدناپوریبریلی شریف یوپی بھارت موبائل 7247863786

حضور رسول راحت؛ نبی رحمت؛ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اسلام کی تبلیغ کی تو جوانوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ اسلام لائے

پھر آپ کے بعد آپ کی والدہ محترمہ مسلمان ہوئیں ' علماءکرام بیان فرماتے ہیں فقط حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو یہ اعزاز حاصل تھاکہ آپ کی ال میں چار پشتوں (نسلوں) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کی سعادت حاصل ہے(1) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے والدین(2) خود حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ(3) آپ کے صاحبزادے حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالی عنہ(4) آپ کے پوتے ابو عتیق رضی اللہ تعالی عنہ اسی طرح آپ کی صاحبزادی حضرت اسماء رضی اللہ تعالی عنہا اور آپ کے نواسے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہیہ چاروں نسل در نسل صحابی ہیںآپ کا لقب عتیق جہنم سے آزادی کی وجہ سے ہےجیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ابوبکر عتیق اللہ من النار (مستدرک حاکم جلد 2 صفحہ 450 )ترجمہ ابوبکر جہنم سے اللہ کے آزاد کردہ ہیںحضرت ابوبکر صدیق عام الفیل سے تقریبا تین سال بعد 573 عیسوی میں پیدا ہوئےآپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تین سال چھوٹے تھےآپ نے پوری زندگی آقا کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی غلامی میں گزاری ہمہ وقت آپ کی خدمت میں رہتے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے بارے میں ایک مقام پر ارشاد فرمایا: لوکنت متخذا خلیلا لاتخذت ابابکر خلیلا ( بخاری فضائل اصحاب النبی حدیث 3656 مسلم فضائل الصحابہ 2328)ترجمہ اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی بہت مقامات پر تعریف بیان کی ہےمثلاً ایک مقام پر ارشاد فرمایا: کہ "اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ ابوبکر ہوتا " رضی اللہ تعالی عنہحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام کی کئی طرح سے خدمات انجام دیں ان خدمات میں ایک خدمت یہ بھی ہے کہ آپ نے سات ایسے غلاموں کو خرید کر آزاد کیا جنکو اللہ تعالیٰ کی راہ میں سزائیں دی جاتی تھیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیںحضرت بلالحضرت عامر بن فہیرہحضرت زنیرہحضرت نہدیہ اور انکی بیٹیحضرت بنو مؤمل کی لونڈیاور حضرت ام عبیس رضی اللہ تعالی عنہم

آپ نے( یعنی حضرت ابو بکر صدیق نے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اختیار کی آپ کے ساتھ میں ہجرت فرمائی اور جب آپ معیت رسول میں غار میں پہنچے تو اس غار میں یار غار کو مار غار نے کاٹ لیا تو پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ نے لعاب دہن لگا دیا اللہ تعالی نےفورا شفا عطا فرما دیآپ نے پوری زندگی اسلام کے خاطر غلامی رسول میں رضائے رسول کی خاطر گزار دی آپ پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پہلےخلیفہ بھی ہیں؛ اور زمین پر وزیر بھی ؛ اور عشرہ مبشرہ میں پہلے شخص آپ ہی ہیںآپ افضل البشر بعد الانبیاء بالتحقیق ہیں آپ کی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بیان فرمائی ہے اور اللہ تعالی نے آپ کی شان میں قرآن پاک میں کئی آیات کریمہ کا نزول فرمایا ہےایک مرتبہ آپ پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا تمام مال وسامان و دولت لے کر کے حاضر ہوئے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر گھر والوں کے لیے کچھ چھوڑ کر کے آئے تو آپ نے عرض کی نہیں یارسول پھر اس طرح عرض گزار ہوئے بقول شاعرپروانے کو چراغ تو بلبل کو پھول بسصدیق کے لیے ہے خدا کا رسول بسآپ سے الفت و محبت رکھنا اہل ایمان کی علامت ہےاور آپ کے متعلق نازیبا کلمات اداکرنا؛ آپ کی کسر شان کرنا؛ آپ کی توہین کرنا کافروں کا طریقہ ہے

خلیفۃ الرسول؛ رفیق رسول؛ امام صدیقین؛ یار غار؛ یار مزار؛ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی چند کرامات مندرجہ ذیل ہیں

1 سوائے نبیوں کے ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب آدمیوں سے بہتر ہیں2 اللہ تعالیٰ آسمان پر اس بات کو ناپسند فرماتا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ خطاء کریں3 حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ قیامت کے دن سب سے اول میرے اوپر سے زمین کشادہ ہوگی پھر ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پھر عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے

4 ابن عساکر نے بحوالہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ لکھا جنگ بدر میں فرشتوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ وہ دیکھو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ زیر سائبان کھڑے ہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمام صحابہ میں سب سے زیادہ بہادر اور شجاعت کے پیکر ہیں5 ابن عساکر نے ابو یعلیٰ سے روایت کی ایک بار حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا اس امت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ افضل الناس ہیں اگر کسی نے اس کے خلاف کہا تو وہ مفتری ہے( افتراء پرواز قابل سزا)

6 ابن کثیر نے لکھا ہے کہ" حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے اسی لئے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں تمام صحابہ کرام کا امام ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنایا7 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے قوم کا امام سب سے زیادہ قرآن کریم کا علم رکھنے والا ہوناچاہیے8 نیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس قوم میں ابوبکر ہوں اس قوم میں کوئی دوسرا امامت نہیں کر سکتا

9 حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " نیک خصلتیں تین سو ساٹھ ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو ان میں سے ایک خصلت اس میں ڈال دیتا ہے جس کے باعث وہ جنت میں داخل ہو جائے گا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا مجھ میں ان خصلتوں میں سے کوئی ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں سب کا مجموعہ" (طبرانی نے کبیر میں ابن شاہین نے السنہ میں ابن ابی الدنیا نے مکارم الاخلاق میں ابن عساکر وغیرہ نے اس کو بیان کیا ہے )

10 حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ علم تعبیر کے بہت بڑے عالم تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہی آپ خوابوں کی تعبیر بتایا کرتے تھے

خلاصہ اللہ تعالیٰ جل مجدہ الکریم جن کی فضیلت قرآن میں بیان فرمائے جن کی شان میں آیت قرآنیہ کا نزول فرمائے اورحضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم جس کی تعریف بیان فرمائیںان کے مراتب کا؛ ان کی عظمتوں کا ؛ ان کی رفعتوں کا؛ ان کی کرامتوں کا؛ ان کی شان کا کیا پوچھنا اللہ غنیاللہ تعالیٰ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا صدقہ نصیب فرمائے

آپ کے چند اقوال زرین مندرجہ ذیل1 موت کی حرص کرو تمہیں زندگی عطا کی جائے گی2 کثرت کلام بعض باتوں کے بھول جانے کا باعث بنتی ہے3 وہ قوم زلیل ہوگئی جنہوں نے اپنی رائے کسی عورت کا سپرد کر دی4 اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرماۓ جس نے ذاتی طور پر اپنے بھائی کی مدد کی5 نیکوکار برائی کے مقامات سے اجتناب کرتا ہے6 اللہ تعالیٰ کی طرف سے تیری نگرانی ہو رہی ہے

اللہ تعالیٰ کے بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سچی محبت ہر مومن کے دل میں پیدا فرمائے

اور حاسدین کے حسدوں سے حضرت ابوبکر صدیق کے عاشقوں کی حفاظت فرمائےامین یارب العالمین

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر