Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

جمعیتہ علماء فرخ آباد کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد فتح گڑھ شاخ کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا

متفرقات
📅 14-01-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)14جنوری//</p>
<p>فتح گڑھ&nbsp;گاڑی خانہ کی&nbsp;مداری والی مسجد میں آج 14 جنوری جمعرات کے روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں علماء وائمہ مساجد و شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو خیر امت کے مقام پر فائز کیا، اس لئے حقیقی مسلمان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، جمعیتہ علماء ہند اس ملک میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے جدو جہد کرنے کی دعوت دیتی ہے، ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے جمعیتہ علماء ہند کی خدمات اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ہر مشکل وقت میں عزم و ہمت کے ساتھ ملک وملت کی خدمت کی، اور آج بھی ملی وملکی خدمات کی انجام دہی میں پوری تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا آپ حضرات قابل مبارکباد ہیں جو اس جماعت کے پرچم بردار بننے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا 13فروری تک ممبر سازی کی مہم جاری رہے گی، کوشش کریں کہ ہر عاقل بالغ مرد وعورت جمعیتہ علماء ہند کا ممبر بنے، اس بعد اتفاق رائے سے مقامی شاخ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، حافظ مصاحب علی ، محمد منصور سرپرست ، مولانا محمد اسامہ قاسمی صدر، مولانا راشد قاسمی و حافظ ظہور عالم کو نائب صدور، منتخب کیا گیا ، جنرل سکریٹری حافظ محمد طیب ، وسکریٹری حافظ محمد سلمان ،حافظ محمد محسن، حافظ عمران، عمران ہاتھی خانہ، خزانچی مولانا محمد راشد ثاقبی، میڈیا انچارج منہاج ولی منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد ارشاد، ذوالفقار ، مولانا محمد عقیل قاسمی، قمرالدین ایڈوکیٹ، عبدالوحید لالہ وغیرہ بطور خاص موجود تھے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52474 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 172 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز