Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

اخلاق کی خوشبو

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 16-01-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم: محمد تیسیر الدین تحسین رضاقادری رفاعیاستاذ دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کانپورخطیب و امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور</p>
<p>حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہیکہ رسول اکرم ﷺ نے فر مایا کہ صاحب ایمان بندہ اپنے اچھے اخلاق سے ان لو گوں کا درجہ حاصل کر لیتا ہےجو رات بھر نفل نماز پڑھتے ہوں اور دن کو ہمیشہ روزہ رکھتے ہوں ( ابوداؤد شریف )رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ٌ تم سب میں مجھ کو زیادہ محبوب اور اخرت میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ شخص ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہونگے - اور تم سب میں مجھ کو زیادہ برا لگنے والا اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ دور رہنے والا وہ شخص ہے جس کے اخلاق برے ہوں( جنتی زیور )</p>
<p>حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہیکہ محبوب خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے ارشاد فرمایا ایمان والوں میں زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں زیادہ اچھے ہوں( ابو داؤد شریف - انوار الحدیث )ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم ﷺ اپنی دعاء میں اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کرتے تھے - اے میرے اللہ تونے اپنے کرم سے میرے جسم کی ظاہری بناوٹ اچھی بنائی ہے - اسی طرح میرے اخلاق بھی اچھے کردے ( رواہ احمد - معارف الحدیث )روایت ہیکہ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا - یارسول اللہ ﷺ انسان کو جو کچھ عطا ہوا ہے اس میں سب سے بہتر کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اچھے اخلاق( بیہقی شریف - جنتی زیور )حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے جو آخری وصیت مجھے کی تھی جب کہ میں نے اپنا پاؤ ں اپنی سواری کی رکاب میں رکھ لیا تھا - وہ یہ تھی کہ آپ ﷺ نے فرمایا ٌ لوگوں کے لئے اپنے اخلاق کو بہتر بناؤ ‛ یعنی بندگان خدا کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ ‛‛</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 54040 قارئین📊 11.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 151 ویوز