Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

ادارۂ شرعیہ رام گڑھ میں عرس حافظ ملت نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

متفرقات
📅 16-01-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>رام گڑھ/جھارکھنڈ: ہماری آواز (مشتاق محشر رضوی) بتاریخ 1/ جمادی الآخری مطابق 15/جنوری 2021ء بروز جمعہ ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کی طرف سے دارالعلوم اہل سنت مظہر حسنات، گول پار رامگڑھ،( جھارکھنڈ) کے صحن میں، استاذ الاساتذہ، جلالۃ العلم، حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کا عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا.   جلسہ کی صدارت حبیب العلماء حضرت علامہ الحاج حبيب  عالم رضوی نے فرمائی.   بعد نماز جمعہ جشن کا آغاز تلاوت قرآن عظیم سے حضرت حافظ وقاری کامران مدنی  نے کیا، یکے بعد دیگرے شعرائے اہل سنت حضرت قاری امتیاز عنبر، جناب اعجاز عرشی، جناب کوثر ضیاء اور جناب ندیم رضا فیضی صاحبان نے منظوم خراج عقیدت پیش کیے. نقابت کے فرائض جناب قاری مشتاق محشر اور جناب منور سیفی صاحبان نے انجام دیے.  آخر میں حضرت مولانا محمد ابوہریرہ رضوی مصباحی کی تقریر ہوئی. انھوں نے حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کی زندگی کے چند تابندہ نقوش کا ذکر کیا. مولانا ابوہریرہ رضوی نے کہا کہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ شخصیت ساز تھے، حافظ ملت کی زندگی کا سب سے نمایاں جوہر اپنے تلامذہ کی پرسوز تربیت اور ان کی شخصیتوں کی تعمیر ہے.صلاۃ و سلام کے بعد کے بعد حضرت مولانا کلیم الدین رضوی کی دعاؤں پر جلسہ کا اختتام ہوا. جلسہ کی صدارت حضرت علامہ الحاج محمد حبیب عالم رضوی نے فرمائی.پروگرام میں علمائے کرام و شعرائے اسلام اور اہل عقیدت و ارادت نے شرکت کی.دیگر علمائے کرام کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں. حضرت مفتی اظہار احمد امجدی ،حضرت مولانا صدیق القادری،امباٹنڈ ، حضرت مولانا سراج احمد فیضی، حضرت قاری سرفراز جامی، حضرت حافظ تنویر رضا ،حضرت مولانا مبارک ،حضرت مولانا محبوب عالم، حضرت قاری وسیم رضا، حضرت قاری عطاءالمصطفی ،حضرت مولانا عارف، حضرت مولانا نسیم رضا ،حضرت مولانا محمد رضا،حضرت مولانا عارف رضا،مولانا حمزہ صدیقی ،مولانا کامران مدنی وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فیضان حضور حافظ ملت سے مالا مال ہوئے. مدرسہ اہل سنت مظہر حسنات رامگڑھ ،اور مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين منواں کے طلبا بھی شریک بزم تھے۔ رپورٹ :مشتاق محشر رضوی،ترجمان ضلع ادارۂ شرعیہ رامگڑھ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 54081 قارئین📊 11.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 151 ویوز