ایک گورکن کے دل کی آواز
قبر کا پیغام
میں جب بھی قبر بناتا ہوں، اس میں ضرور لیٹتا ہوں۔
یہ میری عادت بن گئی ہے۔ قبر مکمل ہوتی ہے تو میں اس میں اتر کر لیٹ جاتا ہوں، اوپر دیکھتا ہوں، دائیں دیکھتا ہوں، بائیں دیکھتا ہوں۔ اور پھر دل بند سا ہونے لگتا ہے۔ سانس رکنے لگتی ہے۔
اسی لمحے مجھے میری اوقات یاد آ جاتی ہے۔ میں جو اپنے آپ کو تیس مار خان سمجھتا ہوں، یہ قبر مجھ سے کہتی ہے:
"تو کیا چیز ہے؟ تیرے جیسے کتنے تیس مار خانوں کے میں نے نشان مٹا دیے۔ ان کی ہڈیاں تک خاک بن گئیں۔ ذرا آ تو سہی ادھر، میں تجھے بتاؤں گی کہ میں کیا ہوں۔"
میں سوچتا ہوں، آج لیٹنے سے سانس رک رہی ہے، جب یہاں ہمیشہ کے لیے رہنا پڑا، تب میرا کیا بنے گا؟
تب دل سے ایک ہی آواز نکلتی ہے:
میرے اللہ! کرم کرنا مجھ پر۔ میں گناہگار بندہ ہوں۔ مجھے معاف کر دینا۔ میرا کوئی مددگار نہیں تیرے سوا۔ تو ہی میرا مددگار ہے۔ میں نے کسی کو تیرا شریک نہیں ٹھہرایا۔ تو واحد ہے، لا شریک ہے۔
یہ قبر روز مجھے میری آخرت یاد دلاتی ہے۔ دنیا کی ساری اکڑ، سارا غرور، اس چار ہاتھ کے گڑھے میں ختم ہو جاتا ہے۔
کاش ہم سب کبھی اس میں لیٹ کر سوچیں کہ کل ہمیں یہیں آنا ہے۔
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

دنیا کا منفردالمثال اور عجیب و غریب قبرستان

پیسوں کے لیے 70 بار حاملہ ہوئی بلی، اب موت کے دہانے تک پہنچی




