بزم شعراے سیمانچل (اتردیناج پور) کی دوسری ماہانہ طرحی"نشست" کا کامیاب انعقاد

اتردیناج پور کے اسلام پور میں 21 فروری2021بروز اتوار 2 بجے دن انقلاب فاٶنڈیشن اسلام پور کے دفتر میں بزم شعرائے سیمانچل اتردیناج پور کی ”دوسری طرحی نشست“ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا. اس طرحی نشست کی صدارت سیمانچل پورنیہ کے بزرگ کنہ مشق شاعر استاد الشعرا حضرت مبارک حسین مبارک رضوی پورنوی نے فرماٸی اور نظامت کنوینر مشاعرہ جناب محسن دیناج پوری نے فرمائی جب کہ نگرانی انقلاب فاٶنڈیشن اسلام پور کے چٸرمین جناب ڈاکٹر صادق الاسلام صاحب نے فرماٸی ۔ اس موقع پر شعرا کی تعداد سامعین سے زیادہ تھی ۔۔۔اس طرحی نشست کے کنوینرمحسن نواز محسن دیناج پوری نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا. چنندہ مہمانان گرامی نے اپنے تاثرات و خیالات بھی پیش کیے. پورنیہ سے آٸے ہوٸے مہمان شاعر حضرت مبارک رضوی نے اپنی مسرت و خوشی کا اظہار کرتے ہوٸے فرمایا کہ مجھے بہت خوشی ہوٸی کہ اس طرحی نشست کا میں حصہ بنا اور نوجوان شعراٸے کرام سے ملنے کا یہ اچھا موقع ملا ۔اس کے لٸے جناب شاعر سیمانچل جناب محسن دیناج پوری کا شکریہ کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں آٸندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ،یقینا ایک دن بزم شعراٸے سیمانچل کی خدمات کی وجہ سے سیمانچل کو دبستان سیمانچل لکھا جاٸے گا اور جدید و قدیم شعراٸے سیمانچل کو چاہٸے کہ اس طرح کی ادبی شعری نششتیں سجاٸیں شرکت کریں اور سیمانچل میں شعر و ادب کے فروغ کے لٸے بے لوث خدمات انجام دیں ۔ سیمانچل کے غالب بہترین شاعر جناب افقر پورنوی صاحب نے منتخب شدہ مصارع طرح کے تعلق سے معلوماتی گفتگو کرتے ہوٸے فرمایا کہ مصرع جب بھی منتخب کریں، کسی بڑے اور معتبر شاعر کا معیاری مصرع انتخاب کریں تاکہ ادب کا معیار برقرار رہے اور شعرا کو جم کر منفرد شاعری کرنے میں مزہ آٸے ، کسی بھی طرحی نشست کے لٸے ایک مصرع کافی ہے دو مصارع طرح کی ضرورت نہیں جب بھی مصرع دیں ایک مصرع کا اعلان کریں، تاکہ نشست کے دن ایک دور طرحی مشاعرہ کے بعد دیگر شعرا کو غیر طرحی کلام سنانے کا موقع ملے۔ افقر پورنوی صاحب نے منتظمين بزم محسن دیناج پوری ، نثار دیناج پوری ، شہباز مظلوم پردیسی صاحب کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا اور ہر ماہ طرحی نشست میں آنے کا وعدہ کیا ۔سیمانچل کے نوجوان استاد شاعر ماہر لسانیات حضرت مجسم فانی صاحب کی نعت و غزل کو بہت پسند کی گٸی۔فخر دیناج پور جناب نثار دیناج پوری صاحب نے زیادہ سامعین اور اردو دوست احباب کی طرحی نشست میں شرکت نہ کرنے پر بہت افسوس کیا اور مہمان شعراٸے کرام کی آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا۔۔ اور آخر سرپرست محفل نگران طرحی نشتت،ہمدرد قوم ملت سیماجی و سیاسی قاٸد جناب حضرت ڈاکٹر صادق الاسلام نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا شعراٸے سیمانچل کی ہمت افزاٸی کرتے ہوٸے فرمایا اس علاقہ اتردیناج پور و سیمانچل میں مزید اردو شعر و ادب کو فروغ اور شعر و ادب کے ماحول سازگار کرنے کے لٸے آپ تمام شعرا و ادبا کو محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ محسن دیناج پوری و نثار دیناج پوری کی محنتوں ہمت و جذبات کو سلام کرتا ہوں یہی لوگ ہیں جو ہمیشہ اردو کی محفل سجاتے ہیں ان شاء اللہ اسی طرح کی محفل سے اردو شعر و ادب کو فروغ ملے گا۔ میں وعدہ کرتا ہوں آٸندہ جب جہاں میری ضرورت پڑے گی آپ لوگ مجھے یاد کریں، میں آپ تمام احباب کے ساتھ ہوں، ہر ممکن تعاون کرنے کوشش کروں گا۔ اس طرحی نشست کے انتظامات میں ڈاکٹر صاحب اور شفیق بھاٸی کا کلیدی اہم رول رہا شعراٸے کرام کے لٸے مختصر نذرانہ کے ساتھ پرلطف ٹفن سرجاپوری چاٸے کا انتظام کیا۔۔ کنوینر مشاعرہ محسن دیاج پوری نے تمام مہمانان کے شکریہ کے ساتھ نشست کے اختتام کا اعلان کیا ۔۔۔۔

اس طرحی نشست کے لٸے دیٸے گٸے دو مصارع طرح”تونے ہی اسے مطلع انوار بنایا“”اک حشر اس زمیں پہ اٹھا دینا چاہٸے“

پر شعرا کی جانب سے پیش کٸے گئے طرحی کلام سے چند نمونہء اشعار ملاحظہ کریں ۔۔

رخسار حسیں زلف کو خمدار بنایاقدرت نے تجھے حسن کا شہکار بنایاسرکار دوعالم کے پسینے کی مہک نےگلش میں گلابوں کو مہکدار بنایامجسم فانی پورنوی ۔۔پورنیہ بہار

شہروں میں فقط شہر مدینہ ہی حسیں ہےتونے ہی اسے مطلع انوار بنایاخیرات وہ دیتے ہیں زمانے کو شب و روزخالق نے انہیں مالک و مختار بنایا

محسن دیناج پوری (کنوینر)

سرکار دو عالم کی محبت میں خدا نےاک پھول نہیں سارا ہی سنسار بنایاکیا پوچھتے ہو ان کی سخاوت کا طریقہآقا نے تو منگتوں کو بھی سردار بنایا

جسیم اکرم مرکزی ۔۔پورنیہ

جلوؤں کااعتبار کرادیناچاہئیےاس کو نقاب رخ سے ہٹا دینا چاہئیےغالب کی فکر میر کالہجہ ہواقدیمصنفِ سخن کو طرزنیا دینا چاہئیے

مبارک رضوی پورنوی (صدر مشاعرہ)

دو چار بار یاد دلا دینا چاہئےپھر بھی جو بھول جائے بھُلا دینا چاہئےدنیا کی زندگی ہو جسے عارضی حیاتاُس لاش کو ٹھکانے لگا دینا چاہئےافقر پورنوی ۔۔۔نورنیہ بہار

ایوبی جوش خالدی شمشیر لے کے پھرکہرام اس جہاں میں مچا دینا چاہٸےلگ جائے جس چراغ کی لو سے مکاں میں آگاے فانی وہ چراغ بجھا دینا چاہیے

مجسم فانی پورنوی ۔۔باٸسی پورنیہ

چہرہ ہو جیسا ویسا دکھا دینا چاہئےاک آئنے کو فرض نبھا دینا چاہئےجس کو ملیں نہ عشق ومحبت کی منزلیںاس کو تمہارے گھر کا پتہ دینا چاہئے

نثاردیناج پوری (معاون کنوینر)

مذہب کا ہر جنون ہے حسنِ وطن پہ داغیہ داغ ہو کہیں بھی مٹا دینا چاہئےبیٹھا رہا میں صبح سے دیدار کے لئےآنا اگر نہیں تھا بتا دینا چاہئے

شہباز مظلوم پردیسی ۔۔(معاون کنوینر)

استاد سے سبق یہی ملتا رہا ہمیںحق کے لٸے یہ سر بھی کٹا دینا چاہٸےکھیتی لگاکے چاند ستاروں کی دوستواب آسماں زمیں کو بنا دینا چاہٸے

محسن نواز محسن دیناج پوری (کنوینر)

مدت گزر گئی ہے ترے انتظار میںدیدار اپنے رخ کا کرا دینا چاہئیےمیں نے تو تیرے ملنے کو سمجھا تھا دوستیگر عشق تھا تجھے تو بتا دینا چاہئیے

جسیم اکرم مرکزی پورنوری

آداب نوش جام کے جس کو نہیں پتہاس کو بھی ایک جام پلا دینا چاہیےاب میں وصال جان تمنا کو چل دیامیرا جنازہ خوب سجا دینا چاہیے

غلام ربانی اشہر ۔۔باٸسی بہار

حرفِ انا کو دل مٹا دینا چاہیےوعدہ کسی سے ہو تو نبھا دینا چاہیےہو جائے جس جگہ بھی نادم ترا حریفشکوہ گلہ ہو جو بھی بھلا دینا چاہیے

شجرالہدی شجر دیناج پوری (گوال پوکھر)

اس کے علاوہ وھاٹس ایپ کے ذریعے بھیجنے والے شعراٸے کرام مدبر عالم جامعی مغربی بنگال ،نور جمیل نوری اتردیناج پور، آزاد ضمیر لکھنوی یوپی شکیل سہسرامی بہار ،نور سعید صاحب کا نام قابل ذکر ہے ۔۔

آخر میں نوجوان شاعر مبارک علمی دیناج پوری نے تیسری ماہانہ طرحی نشست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوٸے اعلان فرمایا کہ بزم شعراٸے سیمانچل اتردیناج پور کی تیسری طرحی نشست 20 مارچ 2021 بمطابق 6 شعبان 1442 بروز سنیچر 11 بجے دن سے ”لاٸف میڈیکل ہاٶس“ و علمی گرافس کے سامنے اسلام پور بلاک کے دھتولہ بازار میں ہوگی ۔۔۔ان شاء اللہ

مصرع براٸے غزل”مکمل وہ ابھی میرا نہیں ہے“اشرف یعقوبی کلکتوی

آزاد قوافی ۔۔۔ میرا اچھا سچا سمجھا وعدہ جلوہ کیسا جیسا وغیرہم

افاعیل ۔۔مفاعیلن مفاعیلن فعولن

اس مصرع طرح پر ایک دور طرحی مشاعرہ ہوگا اور ایک دور غیر طرحی کلام سنانے کا موقع دیا جاٸے گا۔تمام شعراٸے کرام ،باذوق سامعین ، اور محبان اردو سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہےرابطے نمبرات 8374786880 9002542909

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز