جہیز کے لالچی

عائشہ اور اُس جیسی مظلوم بیٹیوں کے درد و غم پر بیتاب دل کے آنسو،اور لالچی و ظالم شوہروں کی مذمت

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی

سمجھ لو اپنی خود داری کے وہ مَرگھٹ پہ رہتا ہےکٹورا لے کے جو سُسرال کی چوکھٹ پہ رہتا ہے

سنو ! لالچ کے لب دریاؤں میں بھی رہتے ہیں پیاسےقناعت کا قدم خشکی میں بھی پنگھٹ پہ رہتا ہے

ہے بیوی کی محبت اور وفا ہی راحتِ ہستینہیں تو آدمی بس درد کی کروٹ پہ رہتا ہے

تری بیٹی ، بہن ، پر بھی جفائیں ہوں تو کیسا ہوسگِ دولت بتا ! کیوں اِتنی غُرّاہٹ پہ رہتا ہے

سَتائ جاتی ہیں جب بیٹیاں سسرال میں اپنیجگر ماں باپ کا ، دروازے کی آہٹ پہ رہتا ہے

جہیز ایسی وبا ہے جس سے پھیلے ہیں کئ فتنےسماج اپنا ، اِسی سے وقت کی تلچھٹ پہ رہتا ہے

ہے جن ماں باپ کے گھر عائشہ سی غمزدہ بیٹیتو آنسو نقش ، اُن کے ماتھے کی سَلوَٹ پہ رہتا ہے

ستاتے ہیں جو اپنی بیویوں کو، اہلِ خانہ کوفریدی کا قلم ایسوں سے جَھلّاہٹ پہ رہتا ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز