نعت رسول: کر مدحِ شہِ جن و بشر اور زیادہ
📅 08-03-2021
👁 6 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

از قلم: محمد طفیل احمد مصباحی

کر مدحِ شہِ جن و بشر اور زیادہجائے گی تری فکر نِکھر اور زیادہ

جیتا ہوں ترے سایۂ الطاف و کرم میںسرکار ! عنایت کی نظر اور زیادہ

ایوانِ سخن کو مرے کر دیجیے روشناے شمعِ حرم ، رشکِ قمر اور زیادہ

کر دیجے دعا اے شہِ بطحا کہ ہمارااللہ کرے علم و ہنر اور زیادہ

وہ زورِقلم مجھ کو عطا ہو کہ کہیں لوگ" اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ "

تقلیدِ رضا خاں میں مرا خامۂ سیّالچلتا رہے مدحت کی ڈگر اور زیادہ

احمد تو بصد شوق لُٹا اہلِ ادب میںتوصیفِ پیمبر کے گہرُ اور زیادہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر