تازہ ترین

عدسۂ غزل (نذرِ بِسمِلؔ __ بیادِ شہدائے وطن)

شعر و شاعری
📅 11-08-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم : نیاز جے راج پوری علیگ</p>
<p>ہوگا کل آسانیوں میں آج جو مُشکِل میں ہےقافلہ عزم و شُجاعت کا رہِ منزِل میں ہےعظمتِ خاکِ وطن مُضمِر ہمارے دِل میں ہےمنزِلِ امواج جیسے دامنِ ساحِل میں ہےجذبۂ اِمداد رقصاں قلبِ مُتحمِّل میں ہےسُنتے ہیں دُشمن ہمارا آجکل مُشکِل میں ہےپیار سے پیارا وطن میرا ہے یُوں جلوہ فگنچودھویں کا چاند جیسے تاروں کی محفِل میں ہےجو وطن کی راہ میں جاں دے دیں وہ مرتے نہیںہر شہید اِس دیش کا زِندہ ہمارے دِل میں ہےبے مزہ ہے زِندگی اُس کی جو خائِف موت سےزِندہ رہنے کا مزہ تو کُوچۂ قاتِل میں ہےبُھول کر سب رنجِشیں آ جا گَلے مِل جائیں ہممَیں پریشاں بِن تِرے تُو میرے بِن مُشکِل میں ہےمیرے ہمسائے ، مِرے بھائی ، مِرے دُشمن بتاکیا کروں تُجھسے گَلے مِلنے کی حسرت دِل میں ہےکھیل جانے کون سا اہلِ سیاست کھیل جائیںخدشۂ خدع عجب سا رہتا ذہن و دِل میں ہےشور و شر ، فِرقہ پرستی ، جبر و اِستحصال اُف !خیر ہو ! شہزادایِ آزادی بھی مُشکِل میں ہےاُردو آزادی کے متوالوں کے نعروں کی زباںحیف ! اِس آزاد بھارت میں بڑی مُشکِل میں ہےکَل کے بھارت کی جو اُردو شان اور پہچان تھیاجنبی سی آج کے بھارت کی ہر محفِل میںہےروٹی کپڑا اور مکاں کی جُستجو میں دَربَدرمُبتلا ہر شخص جیسے سعیِ لا حاصِل میں ہےچشتی نانک رام گوتم بُدّھ کے اِس دیش میںکاش ! کوئی پوچھ لیتا ، کوئی کیوں مُشکِل میں ہےرنگ جیسے رنگ میں مِل جائیں، یُوں ہم کو مِلااے خُدا ! لَب پر دُعا ہے اور ارماں دِل میں ہےنذرِ بِسمِلؔ یہ غزل میری ہے کیوں کہ ایے نیازؔجو دِلِ بِسمِل میں کَل تھا ، آج میرے دِل میں ہے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2321 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز