تعارُف
<p>نیاز جے راج پوری علیگ</p>
<p>کیا کہوں ، کیا بتاؤں کہ کِس حال میںحیف ! صدحیف !! وہ آج مجھکو مِلااے نیازؔ اُس کے بارے میں کیا کیا کہوںکُچھ سمجھ میں نہیں آتا کیسے کہوںآنکھیں بھر آئیں میری اُسے دیکھ کراُس کا حُلیہ عجب تھا ، عجب حال تھاکِتنا حیران ، کِتنا پریشان تھاجیسے اُس کو تھی خود اپنی ہی جُستجواپنے ماضی کی جیسے تھی اُس کو تلاشیا ، اُسے فِکر آنے والے کَل کی تھیآج میں گُم تھا یا کھویا تھا کَل میں وہجانے کِس سوچ میں تھا وہ ڈُوبا ہُواہو کے آزاد وہ لگ رہا تھا غُلامبَد حواسی ، کثافت سے دو چار تھااِک معمّہ تھا یا اِک پہیلی تھا وہجیسا تھا وہ مُجھے ویسا لگتا نہ تھادیکھ کر مَیں اُسے دیکھتا رہ گیااُس کے بارے میں ہی سوچتا رہ گیاجانے کِس کی نظر لگ گئی تھی اُسےزرد چہرہ تھا اُس کا شِکن دَر شِکناور ماتھے پہ تھیں اَن گِنت سِلوٹیںخُشک ہونٹوں پہ اُس کے تھی پپڑی جمیچشمِ پُر نَم اُداسی کا عنوان تھیہر نظر اُس کی جیسے پریشان تھیجِسمِ لاغر پہ اُس کے کئی زخم تھےاور ہر زخم سے رِس رہا تھا لہوکِتنا زخمی تھا وہ ، کِتنا رنجور تھاکِتنا لاچار تھا ، کِتنا مجبور تھاکِتنا سہما ہُوا ، کِتنا سِمٹا ہُواحادثوں اور اندیشوں کی آندھی میںاُڑتی دُھول اور مِٹّی میں وہ تھا اٹامَیں نے اُس سے جو پوچھا کہ تُم کون ہواپنے بارے مَیں کُچھ تو بتاؤ مُجھےایسا لگتا ہے مَیں جانتا ہُوں تُمہیںبلکہ تُم لگتے ہو میرے اپنے مُجھےہو نہ ہو مَیں تمہارا ہُوں میرے ہو تمتوڑ دو خامشی اپنی بولو بولومجھکو بتلاؤ جلدی سے تم کون ہومیری ضِد ، میرا اسرار بڑھتا رہاہاتھ اُس نے بھی سَر پر مِرے رکھ دِیامَیں بھی اُس سے لِپٹ کر مچلتے ہُوئےایک بچّے کی طرح یہ پوچھا کِیاکون ہو کون ہو بولو ! تم کون ہوتو سِسکتے ہُوئے ، آہیں بھرتے ہُوئےاُس نے مُجھ سے کہا ، غور سے دیکھ لودیکھ لو ! آج کا مَیں ہُوں ہِندوستاں</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز