کرامات غوث پاک علیہ الرحمہ

نتیجہ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

عشقِ نبی کے جام پلاتے ہیں غوث پاکسویا ہوا نصیب جگاتے ہیں غوث پاک

رائی کے مِثل، دیکھ کے سارے جہان کورب کی عطا سے غیب بتاتے ہیں غوث پاک

حاصل ہے مصطفٰی کے خزانوں کا اختیارسب پر نبی کا فیض لُٹاتے ہیں غوث پاک

ایسے کریم ہیں کہ جو قطرہ بھی مانگیےدریا عنایتوں کا بہاتے ہیں غوث پاک

کیوں ہـے منافقوں کو بھلا گیارہویں سے ضدہم کھارہے ہیں اور کِھلاتے ہیں غوث پاک

بخشا ہے رب نے جامۂ لایَحزَنُوں اُنھیںپیغام لاتَخَف کا سناتے ہیں غوث پاک

شانِ ولایت ایسی ، کہ ڈوبی ہوئ براتبارہ برس کے بعد، تِراتے ہیں غوث پاک

ٹھوکر لگا کے بولے کہ اُٹھ میرے حکم سےمُردے کو اِس طرح سے جِلاتے ہیں غوث پاک

کھاتے ہیں مُرغ ، اور اُنہی ہڈیوں سے پھردستِ کرم سے مرغ بناتے ہیں غوث پاک

تائب ہوئے لٹیرے سب اپنے گناہ سےرنگِ صداقت ایسا دکھاتے ہیں غوث پاک

دعوت تھی ایک وقت میں ستّر مقام پراک ساتھ ہر مکان پہ جاتے ہیں غوث پاک

رہ جاتی ہیں سمٹ کے زمانے کی وسعتیںاپنے قدم جدھر بھی بڑھاتے ہیں غوث پاک

مرہم مسرتوں کا ہے اُس دستِ پاک میںداغِ غمِ حیات مٹاتے ہیں غوث پاک

روشن ہے اُن کی یاد سے جِس دل کی انجُمناُس کو ہر اِک بلا سے بچاتے ہیں غوث پاک

حضرت کی ذاتِ پاک ہے بیحد کرم خَمیربَد کو بھی اپنے دل سے لگاتے ہیں غوث پاک

بہکا سکے گا کوئ نہ اُن کے مرید کورستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک

آیا جو اُن کے در پہ، وہ خالی نہیں گیاابدال ، چور کو بھی بناتے ہیں غوث پاک

جو بھی پکارتا ہے اُنھیں صدقِ دل کے ساتھاُسکی مدد کے واسطے آتے ہیں غوث پاک

پھنستی ہے بحرِ غم میں جہاں زندگی کی ناؤاُس کو فریدی ! پار لگاتے ہیں غوث پاک

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

پیران پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا سفر بغداد و عراق میں برکتوں کا نزول اور حصول علم کے مراحل

مواعظ و ارشاداتِ غوث اعظم اور اسلامی روحانی اقدار کا احیا