12 نومبر ممبئی بند کو علماے کرام وائمہ مساجد کے بعد رضا اکیڈمی کو حاصل ہوئی ڈاکٹروں کی حمایت
<p>ممبئی: 6نومبر، ہماری آواز(ظفرالدین رضوی)</p>
<p>تری پورہ کے حالیہ فساد میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں وی ایچ پی کی ریلی میں سرعام گستاخی ,مساجد کے انہدام ,عورتوں کی بے عزتی اور قرآن مقدس کی بے حرمتی کے خلاف رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے رضا کارانہ طور پر ممبئی بند کا نعرہ دیاہے یہ آواز اب بڑی تیزی کے ساتھ ملک کے گوشے گوشے تک پہونچ رہی ہے بھارت کے امن پسند لوگ اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہندوستان میں امن ویکجہتی محبت وبھائی چارہ کے فروغ کیلیے اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات روکنے کیلیے اور ملک میں انارکی کے خلاف ہر ہر شہر اور صوبہ سے تری پورہ کے منصوبہ بند فساد کے لیے رضااکیڈمی کے ,12, نومبر جمعہ کو بند کی زبردست حمایت حاصل ہورہی ہے ملک کے گوشے گوشے سے رضااکیڈمی کے اس اقدام کی سراہنا بھی ہورہی ہے جہاں علماء،ائمہ اور دیگر تنظیموں نے اس بند کی حمایت وتائید کی ہے وہیں پر ڈاکٹروں نے بھی رضااکیڈمی کے اس فیصلے پر اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے 12 نومبر جمعہ کو اپنا تائیدی لیٹر دیا اور الحاج محمد سعید نوری صاحب کے حوصلے کو سلام پیش کیا گویا کہ ہر وہ شخص فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف ہے جس کے دل میں امن بھائی چارہ پیار و محبت یکجہتی کی روشنی پائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ تری پورہ کے فرقہ وارانہ فساد سے ملک کا ہر امن پسند شہری دکھی ہے۔ایسے ماحول میں ڈاکٹروں کی ٹیم کا آگے آنا ملک عزیز کیلئے ایک خوش آئند اقدام ہے ظاہر سی بات ہے کہ ڈاکٹر اپنے پاس آنے والے مریض سے یہ نہیں پوچھتا کہ تم ہندو یا مسلم سکھ ہو یا عیسائی ڈاکٹر کی نظر میں مریض یقینا مریض ہی ہوتا ہے وہ ایک ہی نظر سے ہر مریض کا علاج کرتا ہے ایسے میں ڈاکٹروں کی تائید و حمایت ملک کی گنگا جمنی تہذیب کیلئے بہت ہی کارآمد ثابت ہوگی۔ڈاکٹر طاہر خان،ڈاکٹر فیض الرحمن ڈاکٹر معین ھولی ڈاکٹر ھارون انصاری ڈاکٹر عبد القیوم قریشی ڈاکٹر جلال الدین فاروقی ڈاکٹر ابرار ادریسی ڈاکٹر بدرالحسن کے علاوہ اور بھی ڈاکٹروں نے اپنی اپنی تایید کا اعلان کیا ہے ہم رضااکیڈمی کے جملہ اراکین کی طرف سے ان سبھی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے شکر گزار ہیں جو ہمارے اس اقدام میں شامل ہورہے ہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز