Hamari Aawaz

مخلصانہ مشوروں کی میٹھی میٹھی مہک

مراسلہ
📅 10-10-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>مرسلہ: خلیل احمد فیضانی</p>
<p>ابھی چند دن پہلے استاذ گرامی محب دعوت اسلامی حضرت مولانا حافظ سعید صاحب قبلہ اشرفی بانی و مہتمم دارالعلوم فیضان اشرف باسنی حضور مجدد الف ثانی علیہ الرحمۃ کے عرس مبارک کے موقع پر سرہند شریف (پنجاب) حاضر ہوۓ تھےیوں تو آپ کے سب دورے صلاح ملت و فلاح امت کے مقصد کے تحت ہوا کرتے ہیں لیکن یہ دورہ کچھ عجب مقبولیت کا حامل رہا -روز اول سے آپ (حضور شیخ الجامعہ صاحب قبلہ )کا یہ تابندہ درس و پاکیزہ فکر رہی ہے کہ آپ جملہ فیضانی برادارن کو اہلسنت والجماعت کی عظیم تحریک "دعوت اسلامی" سے فکری و عملی طور پر وابستگی کا درس دیتے رہتے ہیں… بالخصوص دورہ حدیث کے طلبا کو وابستہ ہونے کا گویا تاکیدی درس دیتے ہیں..آپ کے انہی مخلصانہ مشوروں کے ثمرات ہیں کہ آج الحمد للہ تعالی کافی فیضانی حضرات اس تحریک سے مربوط ہیں اور اپنے اپنے معیار کے مطابق کام کررہے ہیں …..نیز آپ کے ان قیمتی مشوروں کا ثمرہ ہے کہآج سرزمین پنجاب پر دو فیضانی "مولانا عظیم الدین فیضانی" و مولانا قمر الدین فیضانی" بڑی ہی جگر کاوی کے ساتھ اس تحریک کے پلیٹ فارم سے کام کررہے ہیں…..حالاں کہ یہاں پر عملی میدان میں کام کرنا دیگر صوبوں کی بہ نسبت قدرے دشوار ہے-چند روز قبل جب حضور شیخ الجامعہ صاحب قبلہ کی حضور مجدد الف ثانی علیہ الرحمۃ کے عرس مبارک پر حاضری ہوئی تو ان دونوں فیضانی حضرات نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا اور اپنے جذبات کو بشکل "کلمات تشکر" ارقام بھی کیا جو میرے پاس محفوظ ہے, ان کے تشکر نامے سے ہر قاری ان کے جذبات کا خوب اندازہ لگاسکتا ہےنیز راقم خود بھی خوب محظوظ ہوا -یقینا یہ حضور شیخ الجامعہ صاحب قبلہ کی مخلصانہ نصیحتوں کا ہی صدقہ ہے کہ آج فیضانی حضرات اپنے اپنے محاذ پر ایکٹیو نظر آرہے ہیں</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2747 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ہمارے پیارے باشندگان سمرا اور قرب جوار کی بستیاں آپ کے جذبہ محبت کو سلام!

موسم سرما کی آمد آمد ہے!!

استاذ کا خط شاگرد کے نام

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز