تازہ ترین

اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں نعتیہ شاعری کا اہم کردار: ڈاکٹر طاہر

رحمانیہ فاؤنڈیشن و عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ہوا ماہانہ نعتیہ مشاعرہ

شعر و شاعری
📅 26-10-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>موتیہاری (عاقب چشتی)</p>
<p>نعت گوئی و نعت خوانی کا شمار عبادت میں ہوتا ہے اور دنیا کے ہر گوشے نعت پاک پڑھی اور لکھی جاتی ہے نعتیہ شاعری کا ہنر قرآن مقدس کی پاکیزہ آیات سے ملتا ہے مذکورہ باتیں رحمانیہ پبلک اسکول رمڈیہہ چکیا میں منعقدہ بزم شعر و سخن کی پہلی نشست کے دوران ڈاکٹر طاہرالدین طاہر نے کہی اور مزید بتایا کہ نعتیہ شاعری عشق و عرفان کا ترجمان ہوتا ہے جب عاشقان مصطفی کے خیالات و جذبات کوثر و تسنیم سے وضو کرکے خامہ فرسائی کرتے ہیں تو نعتیہ شاعری صفحۂ قرطاس پر سجتے چلے جاتے ہیں اور شاعر اپنی مغفرت و نجات کا معتبر ذریعہ اس کو بناتا ہے جبکہ رحمانیہ فاؤنڈیشن کے ڈائیریکٹر مولانا رضاء الرحمن حیدری نے کہا کہ اردو ادب کی سب پاکیزہ صنف نعتیہ شاعری ہے کیونکہ بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دل کی پاکیزگی روح کی صفائی نہایت اہمیت رکھتی ہے اور بارگاہ رسالت میں نعت پاک لکھنا سنگلاخ وادیوں سے گزرنے کے مترادف ہے جبکہ عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے ضلعی ترجمان مولانا سعید احمد قادری نے کہا کہ نعتیہ شاعری نے اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور نعت نبی واحد صنف ہے جس کو پوری دنیا میں نہایت ادب و احترام کے ساتھ لکھی پڑھی اور سنی جاتی اور عوام و خواص سب کے درمیان برابر مقبول ہےشریک مشاعرہ کچھ شعراء کے منتخب اشعار قارئین کی نذر ہے-</p>
<p>عشق سرکارمدینہ ہےغلامی کی سندعید میلاد النبی ہے عید میلاد النبیرضا چمپارنینہ کوئی آیا ہے ان سا نہ کوئی آئے گا شبرجہاں میں بن کے لاثانی محمد مصطفی آئےشبر چمپارنیامیر شہر سے کہ دے کوئی اتنا نہ اترائیںابھی قرآن باقی ہے ابھی اسلام زندہ ہےڈاکٹر طاہر الدین طاہرالفاظ دم بخود ہیں تو معنی ہیں شرمسارحیران ہوں کہ شاہ مدینہ کو کیا لکھوںسعید احمد قادریبھارت کی سرزمین سے طیبہ کی دید ہونوری نگاہ دل بھی ضیا بار بخش دےعاقب چشتی</p>
<p>رحمانیہ فاؤنڈیشن و عوامی اردو نفاذ کمیٹی مشرقی چمپارن کے زیر اہتمام "بزم شعر و سخن" کا پہلی افتتاحی نشست بمقام رحمانیہ پبلک اسکول رمڈیہہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا انیس الرحمٰن چشتی ضلع صدر عوامی اردو نفاذ کمیٹی مشرقی چمپارن نے فرمائی نے کی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ نوشاد صاحب نے کیا نعت پاک کےاشعار مولوی شمیم نے پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض شبر چمپارنی نے انجام دیابزم کی اگلی نشست مورخہ 28 نومبر2021ء بروز اتوار بوقت 10 بجے دن رحمانیہ پبلک اسکول رمڈیہہ میں منعقدہوگی جس کا مصرع طرح, "در بدر یوں ہی خوار پھرتے ہیں" منتخب کیا گیا ہے شعرائے کرام اس پر طبع آزمائی کریں اور اس مشاعرہ میں شرکت کر اپنا کلام پیش کریںاس موقع سے سرپنچ محمد قدّوس صاحب ،مقصود عالم ،مولانا محمد عطاء الرحمان، حافظ نثار احمد ، حاجی امجد علی، بحر الھدی، ماسٹر حفیظ الرحمٰن، حافظ غلام حسن ،شکیل ،جمیل اختر وغیرہ سمیت درجنوں شائقین ادب موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2310 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز