تازہ ترین

بزم "ایوانِ غزل" کے تحت ماہانہ طرحی مشاعرہ کا انقعاد

شعر و شاعری
📅 07-12-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>سعادت گنج،بارہ بنکی( پریس ریلیز ) "بزمِ ایوانِ غزل" کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں استاد شاعر محترم طارق انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے عبداللٰہ مصطفٰی آبادی نے شرکت فرمائی۔ اس طرحی مشاعرہ کی نظامت کے فرائض نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر آفتاب جامی نے انجام فرمائے ، مشاعرہ کا آغاز فراز مکی صدرالدین پوری نے نعتِ پاک سے کیا اس کے بعد دئے گئے مصرع"تمہیں تم جلوہ آرا ہو نظر میری جہاں تک ہے"پر باقاعدہ مشاعرہ کی ابتداء ہوئی مشاعرہ بے انتہا کامیاب رہا بہت زیادہ پسند کئے گئے اشعار کا انتخاب نذرِ قارئین ہے ملاحظہ فرمائیں....</p>
<p>مقامِ سدرہ تک جبریل کی اک حد مقرر ہےپھر اس کے آگے انساں کی پہنچ ربِ جہاں تک ہےطارق انصاریہیں جتنے بھائی اتنے جل رہے ہیں چولہے آنگن میںدلوں میں بھائیوں کے دیکھئے نفرت کہاں تک ہےبیڈھب بارہ بنکویمجھے مت دیکھ تو پرواز کی عظمت پہ رکھ نظریںمری گردِ سفر تاروں کی دلکش کہکشاں تک ہےذکی طارق بارہ بنکویجدھر دیکھوں انھیں کے حسن کا جلوہ دکھائی دےجنونِ عشق میں حالت مری پہنچی یہاں تک ہےاسلم سیدنپورییہ ہاؤ ہوئے میخانہ یہ پیمانوں کی بےتابیہمیں رندوں سے باقی ہے اسی پیرِ مغاں تک ہےعبداللٰہ مصطفٰی آبادیخزاں کے دور تک ساری حقیقت سامنے ہوگییہ سب موسم کی شادابی بہارِ گلستاں تک ہےمشتاق بزمیتھی پہلے واقفِ زنداں مگر اب دشنہء نفرتمری شاخِ نشیمن تک ہے صحنِ گلستاں تک ہےحامد مصطفٰی آبادیمیں ہوں اس بات پر نازاں کہ وہ ہمدرد ہے اپنارسائی جس کے قدموں کی یہاں سے لامکاں تک ہےنازش بارہ بنکویمجھے وہ دیکھ کر منھ پھیر لیتا ہے ادھر دلکشنہیں معلوم تھا مجھ سے اسے نفرت یہاں تک ہےدلکش چوکھنڈویستانا چھوڑ دے مظلوم کو اب سے تو اے ظالمدعا مظلوم کی فوراً پہنچتی آسماں تک ہےفراز مکی صدرالدین پوریکسی پر بھی نہ ظاہر ہو سحر اتنا ضروری ہےیہ رازِ عشق جو تیرے ہمارے درمیاں تک ہےسحر ایوبیحکومت صرف اے ظالم تری ہندوستاں تک ہےجو مالک سب کا ہے اس کی حکومت کل جہاں تک ہےراشد رفیق چوکھنڈوی</p>
<p>ان شعراء کے علاوہ آفتاب جامی ، عظیم چوکھنڈوی ، طالب نور وغیرہ نے بھی اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا سامعین میں ماسٹر محمد وسیم ، ماسٹر محمد قسیم ، ماسٹر محمد حلیم ، محمد سفیان اعطاق صاحبان کے نام بھی قابلِ ذکر ہیں ۔ بزمِ ایوانِ غزل کا آئندہ ماہانہ طرحی مشاعرہ درج ذیل مصرع پر 26/ دسمبر بروز اتوار کو ہوگا۔</p>
<p>"تیرا غم سن کے مری آنکھ سے نکلا پانی"</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2320 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز