مولاناقمرانجم فیضی ایم۔ایس۔او۔ بلرامپور کے ضلع صدر نامزد
<p>سدھارتھ نگر( شان سدھارتھ) پریس ریلیز</p>
<p>مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا اہلسنت والجماعت کی ملکی سطح کی اسٹوڈنٹ اور یوتھ ونگ ہے اور ہندوستانی حکومت کے سوسائٹی ایکٹ میں رجسٹرڈ ہے ۔اس کا قیام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 1977/ میں ہواتھا ۔یہ تحریک مارہرہ شریف خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت سید امین ملت امین میاں قادری برکاتی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں اور معروف شخصیت ڈاکٹرشجاعت قادری کی صدارت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔جس کا مقصد تشدد اور دہشت گردی کا تدارک ہے اور مسلم نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنا کر ملک وملت کا سرمایہ بناناہے مزید نوجوان طلبہ کے درمیان اسلام کے پیغام کو پھیلانا ۔طلبہ کو عصری درسگاہوں، یونیورسٹیوں میں اسلامی ماحول فراہم کرنا، نیز طلبہ کے قلوب و اذہان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا،اس کے علاوہ بھی دیگر اغراض و مقاصد ہیں، انہی چیزوں کے پیش نظر مورخہ 10 دسمبر بروز جمعہ 2021/ کو مشہور و معروف صحافی اور مجلہ جام میر کے چیف ایڈیٹر حضرت مولانا محمدقمرانجم قادری فیضی سدھارتھ نگری کی دینی، ملی، ادبی مذہبی اور سماجی خدمات کو مد نظر دیکھتے ہوئے مسلم اسٹودینٹ آرگنائزیشن (ایم ایس او) ضلع بلرامپور کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مولانا محمدقمرانجم فیضی نے ایم ایس او کے چیئرمین محترم ڈاکٹر شجاعت قادری اور ایم ایس او اترپردیش کے صدر حضرت علامہ مولانا ابو اشرف ذیشان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔اور کہا کہ اِن حضرات نے مجھے اس چیز کے لائق سمجھا، ان شاء اللہ پوری زمہ داری کے ساتھ مسلم اسٹوڈنٹ کے اغراض و مقاصد کو بہترین ڈھنگ سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔مزید آپ نے کہا کہ مَیں اس تحریک کو مزید مستحکم اورتقویت بخشوں گا، ایک وقت تھا جب یہ تنظیم صرف یوپی کے کچھ اضلاع میں سرگرم تھی ،جس کا دائرہ کار محدود تھا مگر آج اس تحریک نے مختلف صوبوں کے بیشتر اضلاع میں اپنی شاخ قائم کرکے ایک مضبوط و مستحکم ٹیم تیار کر چکی ہے، ابھی ماہ نومبر 2021 کو 7/8 تاریخ میں لکھنؤ کی سر زمین پر پری جات ہوٹل میں نیشنل ڈیلیگیٹ کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں ملک ہندوستان کی عظیم المرتبت شخصیات نیز یونیورسٹیز کے پروفیسران، علماء کرام، مفتیان عظام، شعراء اسلام، ادبا شریک ہوئے تھے، جس میں مولانا قمرانجم فیضی صاحب بھی شریک ہوئے تھے ۔ اِس خصوصی موقع پر ملک و ملت کے دینی ادنی ملی سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں خصوصی طور سے مفتی اسراراحمد فیضی واحدی صدر رضا اکیڈمی گونڈہ، قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئی، پروفیسر ارشدخان رضوی آگرہ، مولانا فیاض خان برکاتی مصباحی بلرامپور، مولانا صادرخان ثقافی، مولانا ریحان رضا، مولانا عارف القادری واحدی اتراکھنڈ، مولانا ارشاد ازہری بریلی شریف، مولانا افتخار قادری، جناب ارشدرضا دہلی، مولانا ارمان علیمی، مولانا عبدالرشید مصباحی دھانےپور، مولانا قمراخلاقی امجدی، حافظ مبارک حسین، مولانا جمال اخترصدف گونڈہ، مفتی سید شہبازاصدق چشتی ساؤتھ افریقہ، مولانا شمس عالم مصباحی صدر ایم ایس او مہراج گنج، ڈاکٹرقائم الاعظمی علیگ، مفتی عبدالحکیم نوری، جناب شہبازانصاری، مفتی رضاالمصطفی برکاتی، مولانامحمد رضا اترولہ ،مولانا آصف نوری صدر ایم ایس او کشن گنج بہار، قابل ذکر ہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز